یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 57
  • ایک بہادر لڑکا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک بہادر لڑکا
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • داؤد اور جولیت
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • وہ مشکلات اور مایوسیوں کے باوجود ثابت‌قدم رہے
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • وہ ’‏یہوواہ کے حضور بڑھتے گئے‘‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • اِسرائیل کا پہلا بادشاہ
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 57
bmal a tcetorp ot raeb a dellik sah divaD

کہانی نمبر ۵۷

ایک بہادر لڑکا

تصویر کو دیکھیں، اِس لڑکے نے بھیڑ کو ریچھ سے بچا لیا ہے۔ کچھ دیر پہلے ریچھ نے اِس بھیڑ کو اُٹھا لیا تھا۔ وہ اِسے کھانے ہی والا تھا کہ یہ لڑکا بھاگا آیا اور اپنی بھیڑ کو چھڑا لیا۔ پھر ریچھ نے لڑکے پر حملہ کر دیا لیکن لڑکے نے ریچھ کو پکڑا اور اُسے مار ڈالا۔ ایک بار اِس لڑکے نے ایک بھیڑ کو شیر سے بھی بچایا۔ یہ بہت بہادر لڑکا تھا، ہے‌نا؟ لیکن اِس کا نام کیا تھا؟‏

اِس لڑکے کا نام داؤد تھا۔ وہ شہر بیت‌لحم میں رہتے تھے۔ اُن کے دادا کا نام عوبید تھا۔ کیا آپ کو یاد ہے کہ عوبید کس کے بیٹے تھے؟ وہ روت اور بوعز کے بیٹے تھے۔ داؤد کے ابو کا نام یسی تھا۔ داؤد اپنے ابو کی بھیڑبکریوں کی دیکھ‌بھال کرتے تھے۔ جب ساؤل، بادشاہ بنے تو اُس وقت داؤد پیدا نہیں ہوئے تھے۔ وہ اِس کے دس سال بعد پیدا ہوئے تھے۔‏

ایک دن یہوواہ خدا نے سموئیل نبی سے کہا کہ ”‏خوش‌بُو والا تیل لو اور شہر بیت‌لحم میں یسی کے گھر جاؤ۔ مَیں نے اُس کے بیٹوں میں سے ایک کو بادشاہ کے طور پر چنا ہے۔ وہ ساؤل کے بعد بنی‌اسرائیل کا بادشاہ بنے گا۔“‏ جب سموئیل نے یسی کے سب سے بڑے بیٹے الیاب کو دیکھا تو اُنہوں نے سوچا کہ ”‏ضرور یہوواہ خدا اِسی کو بادشاہ بنائے گا۔“‏ لیکن یہوواہ خدا نے سموئیل سے کہا:‏ ”‏یہ مت دیکھو کہ یہ آدمی کتنا لمبا چوڑا اور خوب‌صورت ہے۔ مَیں اِسے بادشاہ نہیں بناؤں گا۔“‏

پھر یسی نے سموئیل کو اپنا بیٹا ابینداب دِکھایا۔ لیکن سموئیل نے کہا کہ ”‏یہوواہ خدا نے اِسے بھی بادشاہ کے طور پر نہیں چنا ہے۔“‏ اِس کے بعد یسی اپنے تیسرے بیٹے سمّہ کو سموئیل کے پاس لائے۔ لیکن سموئیل نے کہا کہ ”‏یہوواہ خدا نے اِسے بھی نہیں چنا ہے۔“‏ یسی نے اپنے سات بیٹے سموئیل کو دِکھائے لیکن خدا نے اِن میں سے کسی کو بھی نہیں چنا تھا۔ پھر سموئیل نے یسی سے پوچھا:‏ ”‏کیا آپ کے صرف یہی بیٹے ہیں؟“‏

یسی نے کہا:‏ ”‏نہیں۔ میرا سب سے چھوٹا لڑکا یہاں نہیں ہے۔ وہ بھیڑبکریوں کا دھیان رکھ رہا ہے۔“‏ جب داؤد آ گئے تو سموئیل نے دیکھا کہ وہ بہت خوب‌صورت ہیں۔ یہوواہ خدا نے سموئیل سے کہا کہ ”‏مَیں نے اِس لڑکے کو بادشاہ کے طور پر چنا ہے۔ اِس کے سر پر تیل ڈالو۔“‏ سموئیل نے داؤد کے سر پر تیل ڈالا۔ جب داؤد بڑے ہو گئے تو وہ بنی‌اسرائیل کے بادشاہ بنے۔‏

۱-‏سموئیل ۱۷:‏۳۴، ۳۵؛‏ ۱-‏سموئیل ۱۶:‏۱-‏۱۳‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں