یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو25 نمبر 1 ص.‏ 14-‏15
  • اُمید رکھیں کہ سب ٹھیک ہو جائے گا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُمید رکھیں کہ سب ٹھیک ہو جائے گا
  • جاگو!‏—‏2025ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • یہ ضروری کیوں ہے؟‏
  • آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے اور یہ کیا کچھ کرے گی؟‏
  • بائبل میں ایک شان‌دار اُمید دی گئی ہے
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • بائبل میں ایک شان‌دار اُمید دی گئی ہے
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏بائبل کورس کے لیے اِبتدائی سبق
  • 2023ء کے حوالے سے اُمید—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏
    مزید موضوعات
  • مضامین کی فہرست
    جاگو!‏—‏2025ء
مزید
جاگو!‏—‏2025ء
جاگو25 نمبر 1 ص.‏ 14-‏15
ایک گھرانہ پکنک کے دوران ایک خوب‌صورت منظر دیکھ رہا ہے۔‏

مہنگائی کا طوفان—‏سامنا کیسے کریں؟‏

اُمید رکھیں کہ سب ٹھیک ہو جائے گا

کیا آپ کے ملک میں مہنگائی اِتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ آپ کو اپنی آمدنی میں گزارہ کرنا مشکل لگ رہا ہے؟ کیا آپ اِس بات کی وجہ سے پریشان ہیں کہ آپ اپنی اور اپنے گھر والوں کی ضرورتوں کو کیسے پورا کریں گے؟ اگر ایسا ہے تو شاید آپ سوچیں کہ مستقبل میں کیا ہوگا۔ لیکن ایسے مشکل حالات میں بھی اُمید رکھنے سے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔‏

یہ ضروری کیوں ہے؟‏

پُراُمید لوگ صرف اِس بات کی خواہش ہی نہیں رکھتے کہ چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی بلکہ وہ اِس اُمید کی وجہ سے ایسے کام کر پاتے ہیں جن کی مدد سے وہ اپنی موجودہ صورتحال کو اَور بہتر کر سکیں۔ مثال کے طور پر تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ پُراُمید ہوتے ہیں، وہ .‏ .‏ .‏

  • مشکل حالات میں دوسروں کی نسبت زیادہ پُرسکون رہتے ہیں۔‏

  • حالات کے مطابق خود کو ڈھال لیتے ہیں۔‏

  • اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق اچھے فیصلے لے پاتے ہیں جن میں ایسے فیصلے بھی شامل ہیں جن کی وجہ سے اُن کی صحت اچھی رہتی ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

پہلا کام:‏ غور کریں کہ پاک کلام سے آپ کی مدد کیسے ہو سکتی ہے۔‏ پاک کلام میں بہت اچھے مشورے دیے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ مہنگائی سے نمٹ سکتے ہیں۔ اِن مشوروں کے ذریعے آپ خود کو بے‌بس محسوس نہیں کریں گے اور یہ نہیں سوچیں گے کہ آپ کچھ نہیں کر سکتے بلکہ آپ خود کو آنے والی مشکلوں کے لیے پہلے سے تیار کر پائیں گے۔‏

‏”‏سوچنے سمجھنے کی صلاحیت آپ کی نگرانی کرے گی اور سُوجھ‌بُوجھ آپ کی حفاظت کرے گی۔“‏—‏اَمثال 2:‏11‏۔‏


دوسرا کام:‏ غور کریں کہ پاک کلام میں مستقبل کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے۔‏ جب آپ یہ دیکھیں گے کہ پاک کلام میں کتنے اچھے مشورے دیے گئے ہیں تو آپ کا دل کرے گا کہ آپ اُن باتوں کے بارے میں اَور اچھی طرح جانیں جو اِس میں مستقبل کے حوالے سے بتائی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر آپ سیکھیں گے کہ خدا صرف یہ نہیں چاہتا کہ آپ کا ”‏ایک اچھا مستقبل“‏ اور آپ کے پاس ”‏ایک اُمید ہو“‏ بلکہ اُس نے آپ کو اِس اُمید کی ٹھوس بنیاد بھی دی ہے۔ (‏یرمیاہ 29:‏11‏)‏ یہ بنیاد خدا کی بادشاہت ہے۔‏

خدا کی بادشاہت کیا ہے اور یہ کیا کچھ کرے گی؟‏

خدا کی بادشاہت ایک ایسی حکومت ہے جو پوری زمین پر حکمرانی کرے گی۔ (‏دانی‌ایل 2:‏44؛‏ متی 6:‏10‏)‏ یہ حکومت آسمان سے زمین پر حکمرانی کرے گی، دُکھ تکلیف اور غربت ختم کر دے گی، امن قائم کرے گی اور اپنی عوام کو وہ سب کچھ دے گی جن سے اُسے خوشی ملے جیسا کہ نیچے دی گئی آیتوں میں لکھا ہے:‏

‏”‏تُم خوش رہو گے اور خوش‌حالی سے لطف اُٹھاؤ گے۔“‏—‏زبور 128:‏2‏۔‏

‏”‏وہ[‏بادشاہت کے تحت رہنے والے لوگ]‏فضول میں محنت نہیں کریں گے۔“‏—‏یسعیاہ 65:‏23‏۔‏

‏”‏زمین پر بے‌حساب اناج ہوگا۔“‏—‏زبور 72:‏16‏۔‏

لاکھوں لوگ اِن وعدوں پر بھروسا کرتے ہیں کیونکہ اُنہیں یقین ہے کہ خدا ”‏جھوٹ نہیں بول سکتا۔“‏ (‏طِطُس 1:‏2‏)‏ آپ بھی پاک کلام سے اِس بارے میں جان سکتے ہیں۔ اِس اُمید سے آپ کو مہنگائی سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور آپ اِس بات پر بھروسا رکھ پائیں گے کہ آپ کا مستقبل اچھا ہو گا۔‏

رماز

‏”‏پاک کلام سے ملنے والی اُمید کی وجہ سے مَیں یہ یاد رکھ پاتا ہوں کہ اِس دُنیا میں پائی جانے والی مشکلیں جلد ختم ہو جائیں گی۔ یہ بات یاد رکھنے سے مجھے ذہنی سکون اور ہمت ملتی ہے تاکہ مَیں مہنگائی سے نمٹ سکوں۔“‏‏—‏رماز،‏ جارجیا۔‏

مزید جانیں

کیا آپ پاک کلام میں مستقبل کے حوالے سے لکھے وعدوں پر بھروسا کر سکتے ہیں؟ اِس حوالے سے ویب‌سائٹ jw.org پر اِن ویڈیوز کو دیکھیں:‏ ‏”‏ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏‏“‏ اور ‏”‏خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏‏“‏

ایک عورت شیلف سے پاک کلام اُٹھا رہی ہے۔‏
    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں