یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • جاگو01 8/‏11 ص.‏ 25
  • ادویات کا دانشمندانہ استعمال

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ادویات کا دانشمندانہ استعمال
  • جاگو!‏—‏2001ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ اچھی صحت سے کیسے لطف‌اندوز ہو سکتے ہیں؟‏
    جاگو!‏—‏1998ء
  • اپنا علاج آپ کرنا فوائد اور نقصانات
    جاگو!‏—‏1998ء
  • جب کوئی عزیز بیمار ہوتا ہے
    جاگو!‏—‏2016ء
جاگو!‏—‏2001ء
جاگو01 8/‏11 ص.‏ 25

ادویات کا دانشمندانہ استعمال

جنوبی افریقہ سے جاگو!‏ کا رائٹر

آپ کا ڈاکٹر یقیناً اپنی تشخیص، طبّی علم اور تجربے کی بِنا پر ہی بڑی نیک‌نیتی سے آپکو دوا لکھ کر دیتا ہے۔ تاہم، مریض کو ڈاکٹر سے شفا کی مکمل ذمہ‌داری اُٹھانے کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ دراصل، یہ مریض کی اپنی ذمہ‌داری ہے کہ وہ اپنے جسم میں کیا داخل کرتا ہے۔‏

ادویات کے استعمال کے سلسلے میں ایک ڈاکٹر کی مندرجہ‌ذیل عملی ہدایات پر غور کیجئے:‏

‏• تمام ادویات کے ضمنی اثرات ضرور ہوتے ہیں۔ آپ کو یہ جاننے کا حق ہے کہ آپ کیلئے کونسی دوا تجویز کی گئی ہے اور اسکے ممکنہ ضمنی اثرات کیا ہیں۔ اگر آپ کا ڈاکٹر آپکو یہ سب کچھ نہیں بتاتا تو خود پوچھنے سے ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ زیادہ‌تر معاملات میں ضمنی اثرات کی نسبت فوائد زیادہ ہوتے ہیں۔ لیکن آپکو ان سے باخبر ہونا چاہئے تاکہ آپ دانشمندانہ فیصلہ کر سکیں۔‏

‏• ادویات کا ہر شخص پر فرق اثر پڑتا ہے۔ آپکا ڈاکٹر سو فیصد یہ نہیں بتا سکتا کہ فلاں دوا کا آپ پر کیا اثر ہوگا۔ اگر آپکو غیرمتوقع ضمنی اثرات کا علم ہو جاتا ہے تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔‏

‏• دریافت کریں کہ آپکو کتنا عرصہ یہ دوا کھانی ہوگی۔ یہ بھی پوچھیں کہ اِس میں نشہ تو نہیں ہے۔‏

‏• صحت کچھ اچھی ہو جانے کی صورت میں فوراً دوا بند کرنے کا فیصلہ خود نہ کریں۔ وقت سے پہلے ہی دوا چھوڑ دینے سے آپکی حالت زیادہ بگڑ بھی سکتی ہے۔ اس سلسلے میں بھی پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔‏

‏• دوا ہمیشہ کسی ڈاکٹر کی زیرِہدایت استعمال کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں