بچوں کے لئے حقیقی امید؟
”پھر کبھی وہاں . . . کوئی ایسا دودھ پیتا بچہ نہ ہوگا جو کم عمر رہے . . . انکی محنت بےسود نہ ہوگی یا انکی اولاد ناگہاں ہلاک نہ ہوگی؛ کیونکہ وہ . . . خداوند کے مبارک لوگ ہونگے۔“—یسعیاہ ۶۵:۲۰، ۲۳، نیو انٹرنیشنل ورشن.
معاملاتکو بہتر بنانے کیلئے انسان کی قابلِتعریف کوششوں کے باوجود، لاکھوں نوزائیدہ بچے ابھی تک ”ناگہاں ہلاک“ ہوتے ہیں۔ ہمیشہ ایسا نہ رہیگا۔ یسعیاؔہ کی پیشینگوئی نہ صرف ہمیں یہ یقیندہانی کراتی ہے کہ ایک وقت آئیگا جب ہر بچے کو محفوظ مستقبل حاصل ہو جائیگا بلکہ یہ بھی بیان کرتی ہے کہ ایسا نصبالعین کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یسعیاہ ۶۵:۱۷ میں، خدا فرماتا ہے: ”میں نئے آسمان اور نئی زمین کو پیدا کرتا ہوں اور پہلی چیزوں کا پھر ذکر نہ ہوگا اور وہ خیال میں نہ آئینگی۔“ دنیا کے بچوں کی صحیح طور پر دیکھ بھال کرنے کیلئے، ”نئے آسمان“ اور ”نئی زمین“ دونوں درکار ہیں۔
یہ ”نئی زمین“ لوگوں کا ایک نیا انسانی معاشرہ ہے جو یسوؔع مسیح کے سکھائے ہوئے اصولوں پر قائم رہتا ہے۔ یسوؔع نے واضح کِیا کہ ان اصولوں میں سے ایک یہ ہے کہ ”جو کوئی میرے نام پر ایسے بچوں میں سے ایک کو قبول کرتا ہے وہ مجھے قبول کرتا ہے۔“ (مرقس ۹:۳۷) معاشرہ جو ہر چھوٹے بچے کو ایسے قبول کرتا ہے گویا کہ وہ مسیح ہی ہے یقیناً ”نئی زمین“ ہوگا! پہلے ہی، لاکھوں لوگ ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور وہ دنیا کے بعض بچوں کو اُمید فراہم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
بچے جن کے پاس اب اُمید ہے
ٹؔسیپو بمع اپنے چار بڑے بہن بھائیوں کے، جنوبی افریقہ کے ایک غریب گاؤں میں رہتا تھا۔ جب وہ ایک سال کا تھا تو پہلے ہی وہ غذائی قلّت کے شکار بچے کی طرح کا مخصوص بڑا سا پھولا ہوا پیٹ رکھتا تھا۔ اسکے والدین اپنے دکھوں سے فرار حاصل کرنے کی بےکار کوشش میں اپنی محدود آمدنی کا کافی بڑا حصہ شراب پر ضائع کر دیتے ہیں۔ ٹؔسیپو کو شاذونادر ہی گرما گرم کھانا نصیب ہوتا تھا اور اسے کوڑے کرکٹ اور گھر میں بکھرے ہوئے شراب کے خالی ڈبوں کے درمیان کھیلنے کیلئے چھوڑ دیا جاتا تھا۔
ٹؔسیپو کا مستقبل اس وقت تک نااُمید دکھائی دیتا رہا جب تک کہ اسکے والدین کے اندازِفکر کو تبدیل کرنے کیلئے کچھ واقع نہ ہوا۔ ایک پڑوسی جاؔرج نے انہیں مُفت بائبل کی تعلیم دی۔ نتائج اثرآفریں تھے—شراب نوشی کا مسئلہ ختم ہو گیا، گھر صاف ستھرا کر دیا گیا، ہر روز خاندان کو گرما گرم کھانا ملنے لگا اور ٹؔسیپو اور اسکے بھائی بہن صافستھرے، اچھے لباس میں اور خوش نظر آنے لگے۔
جاؔرج نے ٹؔسیپو کے خاندان کی مدد اسلئے کی، کیونکہ بطور ایک یہوؔواہ کے گواہ کے، وہ سب کیلئے بشمول مفلس اور انپڑھ لوگوں کے، احساسِذمہداری رکھتا ہے۔ یقیناً، خاندان کو اپنا طرزِزندگی تبدیل کرنے میں مدد دینے، انہیں خدا کے کلام پر مبنی نئی اقدار سکھانے کیلئے، کافی زیادہ وقت اور صبر درکار تھا۔ لیکن جاؔرج محسوس کرتا ہے کہ اسکی کوشش بہت سودمند تھی، بالخصوص جب وہ دیکھتا ہے کہ یہ بچوں میں کسقدر تبدیلی کا باعث بنی ہے۔
میکسیکو کے قصبے سان سلواڈور اٹینکو میں نو بچوں کا باپ، ہوؔسے نامی ایک کسان رہتا تھا۔ وہ بہت بڑا شرابی تھا اور اس کے بچے اس سے ڈرتے تھے کیونکہ جب وہ نشہ میں ہوتا تھا تو وہ بہت تشدد کرتا تھا۔ ان کا گھر ہمیشہ گندا رہتا تھا اور صحن خاندان کے گدھوں اور سؤروں کیلئے باڑے کا کام دیتا تھا، جو کہ حسبِ منشا گھر میں اِدھراُدھر پھرتے رہتے تھے۔ نتیجتاً، بچے معدے کی بیماریوں میں مبتلا رہتے تھے اور ان کے جسم اکثر تکلیفدہ پھوڑے پھنسیوں سے بھرے رہتے تھے۔
جب ہوؔسے نے یہوؔواہ کے گواہوں کیساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کیا تو حالات بدل گئے۔ اس نے حد سے زیادہ شراب نوشی بند کر دی اور اپنے بچوں کیلئے حقیقی باپ بن گیا۔ چھوٹے بچوں میں سے ایک بڑے فخر سے کہتا ہے، ”اب ہم اپنے ابو کیساتھ کھیل بھی سکتے ہیں۔ گاؤں میں—سب سے زیادہ گندا ہونے کی بجائے—اب انکا گھر سب سے زیادہ صاف ہے۔ سؤر اور گدھے میدان میں باندھے جاتے ہیں، اور خاندان بلاناغہ پینے کا پانی اُبالتا ہے۔ بہتر صفائی ستھرائی کا مطلب ہے کہ بچے زیادہ صحتمند اور بہت زیادہ خوش ہیں۔
جیسے کہ یہ دونوں مثالیں ظاہر کرتی ہیں، اکثر بچوں کی مدد کرنے کی کُنجی والدین کی مدد کرنا ہے۔ بچوں کیلئے عالمی سربراہوں کی کانفرنس کے منشور نے تسلیم کِیا کہ ”بچوں کی تربیت اور حفاظت کرنے کی بنیادی ذمہداری خاندان کی ہے۔“ اور آیا خاندان اپنے بچوں کی تربیت اور حفاظت کرتے ہیں یا نہیں اس کا دارومدار اُتنا ہی تعلیم پر ہے جتنا کہ آمدنی پر ہے۔
ایک بےگھر بچے کو تبدیل کرنا
برازیل میں، ڈؔومینوز صرف نو برس کا تھا جب اسکا والد فوت ہو گیا۔ جب اسکی والدہ نے دوبارہ شادی کر لی تو، اسے فوراً ایک یتیمخانے بھیج دیا گیا۔ یتیمخانے میں اسکے ساتھ کی جانے والی سخت بدسلوکی نے اسے ایک ایسے گروہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیا جو فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ اگرچہ اسکی ماں نے، جب اسکے منصوبوں کی بابت سنا تو اسے گھر واپس لے گئی، تاہم اسکے سوتیلے باپ کی طرف سے بہت زیادہ مارپیٹ نے اسے گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ وہ ساؔؤپولو کے ان ہزاروں بےگھر بچوں میں سے ایک بن گیا جو زندہ رہنے کی خاطر، جوتے پالش کرتے، ٹافیاں بیچتے، یا ناجائز منشیات تقسیم کرتے ہیں۔
جب ڈؔومینوز پہلی بار یہوؔواہ کے گواہوں کے کنگڈم ہال پہنچا تو وہ عدماعتماد کا شکار تھا اور آدابواطوار سے عاری تھا—اسکے پسمنظر کے پیشِنظر بمشکل حیرانکن۔ تاہم، بالغ گواہوں نے اسکا اعتماد حاصل کِیا اور ذاتی بائبل مطالعے کے ذریعے، انہوں نے اسے نئی اقدار کے حصول میں مدد دی۔ انجامکار اس نے سیکھ لیا کہ وہ خدا پر اور دوسروں پر اعتماد کر سکتا ہے۔ گواہوں نے نوکری حاصل کرنے میں بھی اسے مدد دی، پہلے پہل اینٹیں ڈالنے والے کے معاون کے طور پر اور اسکے بعد ایک دفتری قاصد کے طور پر۔ اب، کئی سال بعد، وہ ایک کُلوقتی مسیحی خادم کے طور پر خدمت انجام دے رہا ہے۔
یہ مثالیں ظاہر کرتی ہیں کہ لوگوں کا ایک متفکر معاشرہ دنیا کے بچوں کی بعض مشکلات کو ختم کر سکتا ہے۔ یقیناً، یہوؔواہ کے گواہ اس سے بخوبی واقف ہیں کہ انسانی کاوشوں سے ہرگز بھی تکلیفدہ حالتوں کا مکمل طور پر تدارک نہیں ہوگا۔ دنیا کے بچوں کے مسائل کا یقینی حل انسان سے بالاتر لیاقت، غیرمحدود وسائل اور عالمگیر اختیار کا تقاضا کرتا ہے۔
ایک بہتر دنیا کیلئے ”نئے آسمان“
صرف خدا ہی جامع حل فراہم کر سکتا ہے۔ اسی وجہ سے، یسعیاؔہ کی پیشینگوئی بیان کرتی ہے کہ ”نئی زمین“ کیساتھ ”نئے آسمان“ بھی ہونگے۔ متعدد بار بائبل وعدہ کرتی ہے کہ ”نیا آسمان“ یا ”نئے آسمان“ قائم کئے جائینگے۔ (یسعیاہ ۶۵:۱۷؛ ۲-پطرس ۳:۱۳؛ مکاشفہ ۲۱:۱) ہر موقع پر ان ”نئے آسمان“ کے قیام کی تصویرکشی دکھ تکلیف کو ختم کرنے اور زمین پر راستبازی بحال کرنے کی جانب اہم پیشقدمی کے طور پر کی گئی ہے۔ درست طور پر یہ ”نئے آسمان“ کیا ہیں؟
بائبل اکثر لفظ ”آسمان“ کا استعمال حکمرانی کیلئے مترادف کے طور پر کرتی ہے، خواہ خدا کی طرف سے ہو یا انسانوں کی طرف سے۔ (مقابلہ کریں دانیایل ۴:۲۵، ۲۶۔) یہ نئی حکومت آسمانی بادشاہت، خدا کی باشاہت ہے—جسکے لئے یسوؔع نے اپنے شاگردوں کو دعا کرنا سکھائی۔ (متی ۶:۱۰) خدا کی بادشاہت کے پاس ہر اس ناگہانی تکلیف کو ختم کرنے کی قوت ہوگی جو کہ دنیا کے بچوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور وہ ایسا کرنے کا عزمِمُصمم کئے ہوگی۔
ہم اس کی بابت اسقدر پُراعتماد کیوں ہو سکتے ہیں؟ کیونکہ حکومت اپنے حکمران کی شخصیت کو منعکس کرتی ہے۔ اسلئے خدا کی بادشاہت، خدا کے معیاروں اور خدا کے مقررکردہ بادشاہ، اسکے بیٹے یسوؔع مسیح کے معیاروں کی مطابقت میں حکمرانی کریگی۔ دونوں نے بچوں کی بہبود میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔—زبور ۱۰:۱۴؛ ۶۸:۵؛ مرقس ۱۰:۱۴۔
جبکہ ہم اشتیاق سے اس موعودہ بادشاہت یا ”نئے [آسمانوں]“ کے منتظر ہیں، ہم اپنے علاقے کے بچوں کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ بچوں کی عالمی سربراہوں کی کانفرنس نے نتیجہ اخذ کِیا: ”ہر بچے کو ایک بہتر مستقبل دینے سے بڑھ کر کوئی اور عظیمالشان کام نہیں ہو سکتا۔“ (۹ ۵/۸ g۹۴)
[بکس]
بچوں کی مدد کر نے کیلئے ایک عملی پروگرام
یہوؔواہ کے گواہوں کا تعلیمی کام بچوں کو عملی اور دائمی مدد پیش کرتا ہے۔ اس پروگرام کے چند پہلو یہ ہیں:
تعلیمبالغاں۔ اس میں ان والدین کیلئے جو پڑھ لکھ نہیں سکتے، خواندگی کورس کیساتھ ساتھ، بائبل کی وسیع ہدایات بھی شامل ہیں جو ایسی اقدار کو ذہننشین کرنے کیلئے ترتیب دی گئی ہیں جو بچوں کی مناسب نگہداشت کیلئے لازمی ہیں۔
خاندانی راہنمائی۔ بائبل والدین کو—انہیں بھی جو کہ بہت زیادہ غریب ہیں—نصیحت کرتی ہے کہ اپنے تمام بچوں کی دیکھبھال کریں بجائے اسکے کہ ان میں سے بعض کو رشتےداروں کے پاس رہنے کیلئے بھیج دیں۔ کتاب اپنی خاندانی زندگی کو خوشحال بنانا ان خاندانوں کو مدد فراہم کرنے میں کارگر ثابت ہوئی ہے جنکے خاص مسائل ہیں۔a
بچوں کی شمولیت اور میلان۔ جب بچے بذاتِخود بھی تعلیم، صحت کی نگہداشت اور صفائی ستھرائی کے کام میں شریک ہوتے ہیں، تو نتائج نسبتاً بہتر ہوتے ہیں۔ گواہ اکثر بچوں کیساتھ بالخصوص انکے لئے تیارکردہ اشاعتوں جیسے بائبل کہانیوں کی میری کتاب (انگریزی) اور سوالات جو نوجوان پوچھتے ہیں—جوابات جو کارگر ہیں (انگریزی) کو استعمال کرتے ہوئے انہیں گھر پر درپیش مسائل سے نپٹنے اور ذاتی حفظانِصحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔b
حفظانِصحت اور صحت کی نگہداشت سے متعلق ہدایت۔ یہوؔواہ کے گواہ جاگو! رسالے کو ۷۴ زبانوں میں شائع کرتے ہیں اور یہ جریدہ باقاعدگی سے صحت کی نگہداشت سے متعلق مضامین پیش کرتا رہتا ہے۔
امدادی کام۔ ہنگامی اوقات میں، یہوؔواہ کے گواہ فوری ریلیف آپریشنز (امدادی کارروائیوں) کو منظم کرتے ہیں جو مصیبتزدہ علاقے میں براہِراست امداد فراہم کرتے ہیں۔
[فٹنوٹ]
a واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیویارک، انکارپوریٹڈ کی شائع کردہ۔
b واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیویارک، انکارپوریٹڈ کی شائع کردہ۔
[تصویر]
دنیا کے بچوں کے مسائل کا مستقل حل انسان سے بالاتر لیاقت کا تقاضا کریگا۔ اس طرح کا حل صرف خدا ہی فراہم کر سکتا ہے