Courtesy Jamie Christiani/Bulletin of the Atomic Scientists
چوکس رہیں!
تباہی کی علامتی گھڑی پر سوئیاں رات کے 12 بجے کے اَور قریب کر دی گئی ہیں
27 جنوری 2026ء کو سائنسدانوں نے تباہی کی علامتی گھڑیa پر سوئیوں کو رات کے 12 بجے کے اَور قریب کر دیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ سائنسدانوں کے مطابق اِنسانوں کی وجہ سے زمین پر بہت بڑی تباہی آنے والی ہے۔
””بلیٹن آف دی اٹامک سائنٹسٹس“ سائنس اور سیکیورٹی بورڈ نے تباہی کی علامتی گھڑی پر سوئیوں کو اِتنا آگے کر دیا ہے کہ اب رات کے 12 بجنے میں صرف 85 سیکنڈ رہ گئے ہیں۔ اِنسان اِس دُنیا کی تباہی کے اِتنا قریب پہلے کبھی نہیں پہنچے۔ “—بلیٹن آف دی اٹامک سائنٹسٹس۔
”سائنسدانوں نے تباہی کی علامتی گھڑی کے ذریعے واضح طور پر یہ بتا دیا ہے کہ دُنیا کی تباہی اب پہلے سے بھی زیادہ قریب ہے۔ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بھی مسئلوں کو حل نہیں کر پا رہے اور دنبہدن حالات بگڑتے ہی جا رہے ہیں۔ اب اِنسانوں کے لیے تبدیلیاں کرنا ضروری ہو گیا ہے اور وہ ایسا کر بھی سکتے ہیں لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ لوگ سیاستدانوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے جلد سے جلد کچھ کریں۔“—”بلیٹن آف دی اٹامک سائنٹسٹس کی صدر اور سیایاو، الیگزینڈرا بیل“۔
کیا اِنسان اور ہماری زمین ختم ہونے والی ہے؟ کیا ہمیں مستقبل سے ڈرنا چاہیے؟ پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟
مستقبل میں کیا ہوگا؟
پاک کلام کے مطابق ”زمین ہمیشہ قائم رہتی ہے“ اور اِنسان ”اِس پر ہمیشہ زندہ رہیں گے۔“ (واعظ 1:4؛ زبور 37:29) اِس کا مطلب ہے کہ اِنسان زمین کو تباہ نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ اِس کی ایسی حالت کریں گے کہ اِس پر زندہ رہنا مشکل ہو جائے۔
لیکن پاک کلام میں خاتمے کا ذکر کِیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر اِس میں لکھا ہے کہ ”دُنیا ... مٹ رہی ہے۔“—1-یوحنا 2:17۔
یہ جاننے کے لیے کہ جب خدا کے کلام میں دُنیا کے خاتمے کا ذکر آتا ہے تو اِس کا کیا مطلب ہے، اِس مضمون کو پڑھیں: ”پاک صحیفوں کی روشنی میں—دُنیا کا خاتمہ۔“
یہ جاننے کے لیے کہ پاک کلام میں اِس دُنیا کے خاتمے کے وقت کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے، اِن مضامین کو پڑھیں: ”کیا یہ دُنیا ختم ہو جائے گی؟“ اور ”دُنیا کے خاتمے کے وقت کے بارے میں یسوع مسیح نے کیا کہا؟“
اچھی باتوں کی اُمید رکھیں
خدا کا کلام ہماری مدد کر سکتا ہے کہ ہم دُنیا میں بڑھتی ہوئی مشکلوں کے باوجود اچھی باتوں کی اُمید رکھیں۔ لیکن اِس حوالے سے خدا کا کلام ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟
خدا کے کلام میں ایسے مشورے پائے جاتے ہیں جن سے ہمیں بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ (2-تیمُتھیُس 3:16، 17) مثال کے طور پر مضمون ”ذہنی دباؤ سے رِہائی—ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے طریقے“ کو پڑھیں تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ خدا کا کلام ہماری مدد کیسے کرتا ہے تاکہ ہم زندگی کی مشکلوں کے باوجود اچھی باتوں کی اُمید رکھیں۔
پاک کلام میں مستقبل کے بارے میں ایک ایسی اچھی اُمید دی گئی ہے جو ضرور پوری ہوگی۔ (رومیوں 15:4) اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب اور مستقبل میں کیا ہوگا۔ یہ باتیں جاننے کی وجہ سے ہم دُنیا کے بگڑتے حالات کے باوجود ایک اچھے مستقبل کی اُمید رکھ سکتے ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو خدا کے کلام سے بھرپور فائدہ ہو۔ اِس لیے ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آج ہی ہم سے مُفت بائبل کورس شروع کریں۔
a ”تباہی کی علامتی گھڑی ایک ایسی گھڑی ہے جسے دُنیا بھر میں تسلیم کِیا جاتا ہے اور جس کے ذریعے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ ہماری بنائی ہوئی خطرناک ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہماری زمین اور اِنسانوں کی تباہی میں کتنا کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ یہ گھڑی ہمیں یہ بات یاد دِلا رہی ہے کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ زمین پر سے اِنسانوں کا وجود ختم نہ ہو تو ہمیں ایسے مسئلوں کو حل کرنا ہوگا جن کی وجہ سے اِنسانوں کا وجود خطرے میں ہے۔“—بلیٹن آف دی اٹامک سائنٹسٹس۔