یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • qbwji مضمون 166
  • کیا پیسہ ہر طرح کی بُرائی کی جڑ ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا پیسہ ہر طرح کی بُرائی کی جڑ ہے؟‏
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کا جواب
  • پاک کلام میں پیسے کے حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏
  • پاک کلام میں پیسے سے پیار کرنے کے کیوں خبردار کِیا گیا ہے؟‏
  • پاک کلام میں پیسوں کے حوالے سے جو مشورے دیے گئے ہیں، ہم اُن سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں‏؟‏
  • کیا پیسہ ہی سب کچھ ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2015ء
  • روپے‌پیسے کے متعلق درست نظریہ کیا ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2007ء
  • آپ پیسے کی بابت متوازن نظریہ کیسے رکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • آپ پیسوں کو سمجھ‌داری سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏
    اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
مزید
پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
qbwji مضمون 166
ایک آدمی بہت زیادہ پیسے پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔‏

کیا پیسہ ہر طرح کی بُرائی کی جڑ ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

جی نہیں۔ پاک کلام میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پیسہ کوئی بُری چیز ہے اور نہ ہی پاک کلام میں یہ بتایا گیا ہے کہ پیسہ ہی ہر مسٔلے کی جڑ ہے۔ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ پیسہ ہر طرح کی بُرائی کی جڑ ہے لیکن یہ ایک نامکمل اِصطلا‌ح ہے اور اِسے توڑ مروڑ کر بیان کِیا جاتا ہے۔ دراصل پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ”‏پیسے سے پیار ہر طرح کی بُرائی کی جڑ ہے۔“‏—‏1-‏تیمُتھیُس 6:‏10‏۔‏

  • پاک کلام میں پیسے کے حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

  • پاک کلام میں پیسے سے پیار کرنے کے کیوں خبردار کِیا گیا ہے؟‏

  • پاک کلام میں پیسوں کے حوالے سے جو مشورے دیے گئے ہیں، ہم اُن سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟‏

  • پیسوں کے متعلق پاک کلام کی کچھ آیتیں

پاک کلام میں پیسے کے حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ جب ہم پیسوں کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کرتے ہیں تو یہ ہمارے لیے ایک ”‏پناہ‌گاہ“‏ کی طرح ہے۔ (‏واعظ 7:‏12‏)‏ اِس کے علاوہ پاک کلام میں اُن لوگوں کی تعریف کی گئی ہے جو کُھلے دل سے دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ اِس میں مالی لحاظ سے دوسروں کی مدد کرنا بھی شامل ہے۔—‏امثال 11:‏25‏۔‏

لیکن ساتھ ہی ساتھ پاک کلام میں اِس بات سے بھی خبردار کِیا گیا ہے کہ ہمارا پورا دھیان بس پیسے پر ہی نہیں ہونا چاہیے۔ اِس میں لکھا ہے:‏ ”‏آپ کی زندگی سے ظاہر ہو کہ آپ کو پیسے سے پیار نہیں ہے بلکہ آپ اُن چیزوں سے مطمئن ہیں جو آپ کے پاس ہیں۔“‏ (‏عبرانیوں 13:‏5‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں پیسوں کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کرنا چاہیے اور مال‌ودولت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے۔ اِس کی بجائے اگر ہمارے پاس زندگی گزارنے کی بنیادی چیزیں جیسے کہ کھانا پینا، کپڑے اور سر پر ایک چھت ہے تو ہمیں اِنہی چیزوں پر مطمئن رہنا چاہیے۔—‏1-‏تیمُتھیُس 6:‏8‏۔‏

پاک کلام میں پیسے سے پیار کرنے کے کیوں خبردار کِیا گیا ہے؟‏

جو لوگ لالچ کرتے ہیں، اُنہیں ہمیشہ کی زندگی نہیں ملے گی۔ (‏اِفسیوں 5:‏5‏)‏ اِس کی ایک وجہ یہ ہے کہ لالچ بُت‌پرستی کی ایک قسم ہے۔ (‏کُلسّیوں 3:‏5‏)‏ اِس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ لالچی لوگ اپنی خواہشوں کو پورا کرنے کی جستجو میں خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارنا چھوڑ دیتے ہیں۔ امثال 28:‏20 میں لکھا ہے:‏ ”‏جو دولت‌مند ہونے کے لئے جلدی کرتا ہے بے‌سزا نہ چھوٹے گا۔“‏ جو لوگ راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں، وہ سنگین جرائم کرنے کے خطرے میں پڑ سکتے ہیں جیسے کے دوسروں کو بلیک‌میل کرنا، دھمکی دے کر پیسے لینا، فراڈ کرنا، اغوا کرنا یا دوسروں کو قتل کرنا۔‏

اگر پیسے سے پیار کرنے کی وجہ سے ایک شخص غلط کاموں میں نہیں پڑتا تو بھی اِس کا اُس پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ ’‏جو لوگ امیر بننے پر تُلے ہیں، وہ آزمائشوں اور پھندوں اور بہت سی فضول اور نقصان‌دہ خواہشوں میں پھنس گئے ہیں۔‘‏—‏1-‏تیمُتھیُس 6:‏9‏۔‏

پاک کلام میں پیسوں کے حوالے سے جو مشورے دیے گئے ہیں، ہم اُن سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں‏؟‏

اگر ہم پیسوں کے پیچھے بھاگنے کی وجہ سے غلط کاموں میں نہیں پڑتے اور ایسے کام نہیں کرتے جن سے خدا ناراض ہوتا ہے تو اِس کا کیا فائدہ ہوگا؟ ایک تو ہماری اپنی نظروں میں عزت بڑھے گی اور دوسرا ہمیں خدا کی خوشنودی حاصل ہوگی اور وہ ہماری مدد کرے گا۔ جو لوگ خلوصِ‌دل سے خدا کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اُن سے خدا وعدہ کرتا ہے:‏ ”‏ مَیں تمہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ مَیں تمہیں کبھی ترک نہیں کروں گا۔“‏ (‏عبرانیوں 13:‏5، 6‏)‏ اُس نے ہمیں اپنے کلام میں یہ یقین بھی دِلایا ہے کہ ”‏دیانت‌دار آدمی برکتوں سے معمور ہوگا۔“‏—‏—‏امثال 28:‏20‏۔‏

پیسوں کے متعلق پاک کلام کی کچھ آیتیں

واعظ 7:‏12‏:‏ ”‏حکمت ویسی ہی پناہ‌گاہ ہے جیسے روپیہ۔“‏

مطلب:‏ جب ہم پیسے کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کرتے ہیں تو ہمیں اِس کا فائدہ ہو سکتا ہے کیونکہ اِس سے ہمیں کسی حد تک تحفظ ملتا ہے۔‏

لُوقا 12:‏15‏:‏ ”‏ایک شخص جتنا بھی امیر ہو، اُسے اُس کے مال سے زندگی نہیں ملتی۔“‏

مطلب:‏ پیسہ ہماری زندگی میں سب سے اہم چیز نہیں ہے اور اِس کی وجہ سے ہمیں نجات نہیں ملے گی۔‏

1-‏تیمُتھیُس 6:‏10‏:‏ ”‏پیسے سے پیار ہر طرح کی بُرائی کی جڑ ہے اور اِس پیار کو پانے کی جستجو میں کچھ لوگ ایمان سے پھر گئے ہیں۔ اور اُنہوں نے اپنے پورے جسم کو گھائل کر لیا ہے اور شدید درد میں مبتلا ہیں۔“‏

مطلب:‏ پیسہ بذاتِ‌خود غلط نہیں ہے۔ لیکن جو لوگ پیسے سے پیار کرتے ہیں یعنی اِسے اپنی زندگی کا مرکز بنا لیتے ہیں، وہ اپنے اُوپر مشکلات لاتے ہیں۔ مثلاً اُن کی گھریلو زندگی میں مسئلے مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں اور زیادہ کام کرنے کی وجہ سے اُن کی صحت خراب رہنے لگتی ہے۔‏

عبرانیوں 13:‏5‏:‏ ”‏آپ کی زندگی سے ظاہر ہو کہ آپ کو پیسے سے پیار نہیں ہے بلکہ آپ اُن چیزوں سے مطمئن ہیں جو آپ کے پاس ہیں۔“‏

مطلب:‏ مال‌ودولت کے پیچھے بھاگنے کی بجائے دانش‌مندی کی بات یہ ہے کہ ہم اُن چیزوں سے مطمئن رہیں جو زندگی گزارنے کے لیے واقعی ضروری ہیں۔‏

متی 19:‏24‏:‏ ”‏ایک امیر آدمی کے لیے خدا کی بادشاہت میں داخل ہونا اُتنا ہی مشکل ہے جتنا ایک اُونٹ کے لیے سوئی کے ناکے میں سے گزرنا۔“‏

مطلب:‏ یسوع نے ایک امیر آدمی کو اپنا شاگرد بننے کی دعوت دی لیکن اُس آدمی نے اِنکار کر دیا کیونکہ اُسے اپنے مال‌ودولت سے بہت پیار تھا۔ اِس لیے یسوع مسیح نے خبردار کِیا کہ اگر ایک شخص خدا کی خدمت سے زیادہ مال‌ودولت کو اہمیت دیتا ہے تو وہ ہمیشہ کی زندگی کھونے کے خطرے میں پڑ سکتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں