یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • fhwji مضمون 4
  • اپنے بچوں سے شراب کے موضوع پر بات کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے بچوں سے شراب کے موضوع پر بات کریں
  • گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • اِن باتوں کو ذہن میں رکھیں
  • آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏
  • شراب کی بابت خدائی نظریہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • شراب کے حوالے سے خدا کا نظریہ اپنائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • بائبل میں شراب کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • شراب کے بارے میں مناسب نظریہ اپنائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں
fhwji مضمون 4
ایک چھوٹی لڑکی اپنے ماں باپ کو شراب پیتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔‏

گھریلو زندگی کو خوشگوار بنائیں

اپنے بچوں سے شراب کے موضوع پر بات کریں

‏”‏ہم نے پہلی بار اپنی بیٹی سے شراب کے موضوع پر بات اُس وقت کی جب وہ چھ سال کی تھی۔ ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ شراب کے متعلق ہماری توقعات سے بھی زیادہ جانتی تھی۔“‏—‏الیگزینڈر۔‏

  • اِن باتوں کو ذہن میں رکھیں

  • آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • شراب کے متعلق پاک کلام کی تعلیم کیا ہے؟‏

اِن باتوں کو ذہن میں رکھیں

بچوں کے ساتھ شراب کے موضوع پر بات کرنا بہت اہم ہے۔‏ اِس بات کا اِنتظار نہ کریں کہ جب آپ کا بچہ نوجوان ہو جائے گا تو تب آپ اُس سے اِس موضوع پر بات کریں گے۔ ذرا روس میں رہنے والے ایک والد کی بات پر غور کریں جن کا نام خامیت ہے۔ وہ کہتے ہیں:‏ ”‏کاش ہم نے اپنے بیٹے سے شراب کے مناسب اِستعمال کے بارے میں اُس وقت ہی بات کر لی ہوتی جب وہ چھوٹا تھا۔ مجھے اِس بات کی اہمیت کا اندازہ تب ہوا جب مجھے پتہ چلا کہ وہ 13 سال کی عمر سے ہی باقاعدگی سے شراب پی رہا ہے۔“‏

آپ کو اِس معاملے کو اِتنا سنجیدہ کیوں لینا چاہیے؟‏

  • آپ کا بچہ شراب کے متعلق اپنے ہم‌جماعتوں سے جو کچھ سنتا ہے، اِشتہارات اور ٹی‌وی پر اِس حوالے سے جو کچھ دیکھتا ہے، اُس کا اُس کی سوچ پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔‏

  • ریاستہائے متحدہ میں بیماری سے بچاؤ اور روک‌تھام کے ایک اِدارے کے مطابق امریکہ میں جتنی شراب پی جاتی ہے، اُس میں سے 11 فیصد نابالغ اشخاص پیتے ہیں۔‏

لہٰذا اِس میں حیرانی کی بات نہیں کہ محکمۂ‌صحت کے حکام والدین سے سفارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی شراب کے خطرات کے بارے میں آگاہ کریں۔ آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

پہلے سے سوچیں کہ آپ کا بچہ آپ سے کون سے سوال پوچھ سکتا ہے۔‏ چھوٹے بچے بہت متجسس ہوتے ہیں اور بڑے بچے تو اُن سے بھی زیادہ متجسس ہوتے ہیں۔ لہٰذا پہلے سے سوچ رکھیں کہ آپ اُن کے سوالوں کے کیا جواب دیں گے۔ مثال کے طور پر:‏

  • اگر آپ کے بچے کو تجسّس ہے کہ شراب کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے تو آپ اُس سے کہہ سکتے ہیں کہ مے کا ذائقہ کھٹے پھلوں کے رس جیسا ہوتا ہے اور بیئر کافی کڑوی ہوتی ہے۔‏

  • اگر آپ کا بچہ شراب کو چکھنا چاہتا ہے تو آپ اُس سے کہہ سکتے ہیں کہ شراب ایک تیز مشروب ہے جسے بچوں کا جسم برداشت نہیں کر سکتا۔ اُسے اِس کے اثرات بتاتے ہوئے کہیں کہ تھوڑی بہت شراب پینے سے ایک شخص پُرسکون ہو جاتا ہے لیکن اگر اِسے حد سے زیادہ پیا جائے تو ایک شخص کو چکر آنے لگتے ہیں، وہ اُلٹی سیدھی حرکتیں کرنے لگتا ہے اور ایسی باتیں کہہ جاتا ہے جن پر اُسے بعد میں بہت پچھتاوا ہوتا ہے۔—‏امثال 23:‏29-‏35‏۔‏

اپنے شعور کو بڑھائیں۔‏ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏ہر ایک ہوشیار آدمی دانائی سے کام کرتا ہے۔“‏ (‏امثال 13:‏16‏)‏ شراب کے اثرات کے حوالے سے اپنے علم کو بڑھائیں اور اِس بات کی معلومات رکھیں کہ آپ کے ملک میں شراب کے اِستعمال کے سلسلے میں کون سے قوانین ہیں۔ یوں آپ اپنے بچوں کی بہتر طور پر مدد کرنے کے قابل ہوں گے۔‏

اِس موضوع پر بات کرنے کے لیے خود پہل کریں۔‏ برطانیہ میں رہنے والے ایک والد جن کا نام مارک ہے، کہتے ہیں:‏ ”‏شراب کے اِستعمال کے حوالے سے بچے اُلجھن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ مَیں نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے سے پوچھا کہ اُس کے خیال میں کیا شراب پینا صحیح ہے یا غلط۔ چونکہ مَیں نے کافی پُرسکون اور دوستانہ ماحول میں اُس کے ساتھ اِس موضوع پر بات کی اِس لیے وہ کُھل کر اپنے خیالات کا اِظہار کر پایا۔“‏

اگر آپ فرق فرق موقعوں پر اپنے بچے کے ساتھ شراب کے موضوع پر بات کریں گے تو آپ کی کہی باتیں اُس پر گہرا اثر چھوڑیں گی۔ اپنے بچے کی عمر کو مدِنظر رکھتے ہوئے اُس کے ساتھ دیگر اہم موضوعات پر بات کرتے وقت بھی شراب کے موضوع پر بات کریں جیسے کہ سڑک پر حادثات سے بچاؤ اور جنسی معاملات پر۔‏

بچے کے لیے اچھی مثال قائم کریں۔‏ بچے سپنج کی طرح ہوتے ہیں جو اپنے اِردگِرد کے ماحول کو خود میں جذب کر لیتے ہیں۔ اور تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر سب سے زیادہ گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ اگر آپ اپنی پریشانی کو دُور کرنے اور سکون حاصل کرنے کے مقصد سے شراب پیتے ہیں تو بچے کو یہ تاثر ملے گا کہ شراب زندگی کی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کا حل ہے۔ لہٰذا اپنے بچے کے لیے اچھی مثال قائم کریں۔ اِس بات کا عزم کریں کہ آپ شراب کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں گے۔‏

ایک چھوٹی لڑکی اپنی ماں کو دیکھ رہی ہے جسے ویٹر اَور شراب پیش کر رہا ہے لیکن وہ اِسے لینے سے منع کر رہی ہے۔‏

والدین، شراب کے اِستعمال کے حوالے سے بچے آپ کی مثال پر عمل کریں گے۔‏

شراب کے متعلق پاک کلام کی تعلیم کیا ہے؟‏

‏”‏مے .‏.‏.‏ اِنسان کے دل کو خوش کرتی ہے۔“‏ (‏زبور 104:‏14، 15‏)‏ شراب کوئی بُری شے نہیں ہے بلکہ یہ خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے۔‏

‏”‏مے مضحکہ‌خیز ہوتی ہے اور شراب ہنگامہ برپا کرتی ہے؛ اور جو کوئی اُن کی وجہ سے بہک جاتا ہے، وہ دانا نہیں ہے۔“‏ (‏امثال 20:‏1‏، نیو اُردو بائبل ورشن‏)‏ شراب کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کِیا جانا چاہیے۔‏

‏”‏شرابی خدا کی بادشاہت کے وارث [‏نہ]‏ ہوں گے۔“‏ (‏1-‏کُرنتھیوں 6:‏10‏)‏ خدا شراب سے نہیں بلکہ شراب کے غلط اِستعمال سے منع کرتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں