Brais Seara/Moment via Getty Images
چوکس رہیں!
شدید خشکسالی—پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟
”چین کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ سال اب تک کا سب سے گرم اور تیسرا خشک ترین سال رہا ہے۔“—اخبار دی گارڈین، 7 ستمبر 2022ء۔
”یہ کہا جا رہا ہے کہ پچھلے چار سالوں کی طرح، پانچویں سال بھی افریقہ کے کچھ حصوں میں خشکسالی رہے گی۔“—یو این نیوز، 26 اگست 2022ء۔
”آدھے سے زیادہ یورپ میں خشکسالی ہونے کا خطرہ ہے۔ اور یہ پچھلے 500 سالوں میں آئی سب سے خطرناک خشکسالی ہوگی۔“—بیبی سی نیوز، 23 اگست 2022ء۔
بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی خشکسالی ہوتی رہے گی اور یہ بد سے بدتر ہوتی جائے گی۔ کیا ہمارے پاس ایک اچھے مستقبل کی اُمید ہے؟ پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟
خشکسالی اور بائبل کی پیشگوئی
پاک کلام میں ہمارے زمانے کے بارے میں بتایا گیا ہے:
”جگہ جگہ قحط پڑیں گے۔“—لُوقا 21:11۔
خشکسالی کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہو جاتی ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو بہت سی مشکلوں، یہاں تک کہ موت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ساری باتیں پاک کلام میں لکھی پیشگوئی کو پورا کرتی ہیں۔—مکاشفہ 6:6، 8۔
خشکسالی اِتنی زیادہ کیوں بڑھ رہی ہے؟
پاک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ خشکسالی اِتنی زیادہ کیوں بڑھ رہی ہے۔ اِس میں لکھا ہے:
”اِنسان اپنی روِش میں اپنے قدموں کی راہنمائی نہیں کر سکتا۔“—یرمیاہ 10:23۔
اِس کا مطلب ہے کہ اِنسان صحیح طرح سے ”اپنے قدموں کی راہنمائی“ نہیں کر سکتے۔ اِنسانوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے اکثر خشکسالی اور پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔
بہت سے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اِنسان کچھ ایسے کام کر رہے ہیں جن کی وجہ سے زمین کا درجۂحرارت بڑھ رہا ہے۔ اور اِس وجہ سے پوری دُنیا میں خشکسالی بڑھتی جا رہی ہے۔
بہت سے لوگ مستقبل کا سوچے سمجھے بغیر پالیسیاں بناتے ہیں اور لالچ میں آ کر ایسے کام کرتے ہیں جن کی وجہ سے جنگل تباہ ہو رہے ہیں، آلودگی بڑھ رہی ہے اور قدرتی وسائل ضائع ہو رہے ہیں۔ اِن چیزوں کی وجہ سے زمین پر سے پانی ختم ہونے کا خطرہ ہے۔
لیکن پاک کلام میں ایک بہت اچھی اُمید دی گئی ہے۔
کیا مستقبل کے حوالے سے کوئی اُمید ہے؟
پاک کلام میں وعدہ کِیا گیا ہے کہ خدا پانی کی کمی کے مسئلے کو حل کر دے گا۔ لیکن کیسے؟
1. خدا اُن کو ’ تباہ کرے گا جو زمین کو تباہ کر رہے ہیں۔‘ (مکاشفہ 11:18) وہ اُن بُرے اور لالچی لوگوں کو ختم کر دے گا جن کے کاموں کی وجہ سے زمین کو نقصان ہو رہا ہے اور پانی کی کمی ہو رہی ہے۔—2-تیمُتھیُس 3:1، 2۔
2. ”پیاسی زمین چشمہ بن جائے گی۔“ (یسعیاہ 35:1، 6، 7) خدا اُس سارے نقصان کی بھرپائی کر دے گا جو خشکسالی کی وجہ سے ہوا ہے۔ وہ اِس زمین کو ایک خوبصورت باغ بنا دے گا جہاں پانی کی کمی نہیں ہوگی۔
3. ”تُو زمین پر توجہ کر کے اُسے سیراب کرتا ہے۔ تُو اُسے خوب مالامال کر دیتا ہے۔“ (زبور 65:9) خدا زمین کو برکت دے گا اور زمین پر سب کے لیے ڈھیر سارا کھانا اور پانی ہوگا۔