مضامین کی فہرست
28 اگست 2017ء–3 ستمبر 2017ء کا ہفتہ
اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ہم اپنے پیسوں اور چیزوں کو آسمان پر ’دوست بنانے‘ کے لیے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں۔ (لُوقا 16:9) اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہم معاشی دُنیا کے غلام بننے سے کیسے بچ سکتے ہیں اور یہوواہ خدا کی خدمت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ کیسے دے سکتے ہیں۔
4-10 ستمبر 2017ء کا ہفتہ
9 ”اُن کے ساتھ روئیں جو رو رہے ہیں“
ایک شخص کسی اپنے کی موت کے صدمے سے کیسے نکل سکتا ہے؟ یہوواہ خدا ہمیں یسوع مسیح، اپنے کلام اور مسیحی کلیسیا کے ذریعے تسلی دیتا ہے۔ اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ہم تسلی کیسے حاصل کر سکتے ہیں اور سوگوار لوگوں کو تسلی کیسے دے سکتے ہیں۔
11-17 ستمبر 2017ء کا ہفتہ
15 ہمیں ’یاہ کی حمد‘ کیوں کرنی چاہیے؟
زبور 147 میں بار بار خدا کے بندوں کی حوصلہافزائی کی گئی ہے کہ وہ یہوواہ کی حمد کریں۔ کن وجوہات کی بِنا پر زبورنویس کو یہ ترغیب ملی کہ وہ خدا کی حمد کرے؟ اِس مضمون میں اِس سوال کا جواب دیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ہمیں خدا کی حمد کیوں کرنی چاہیے۔
18-24 ستمبر 2017ء کا ہفتہ
21 ’وہ تیرے تمام منصوبوں کو کامیابی بخشے‘
بہت سے نوجوان بہن بھائی جوش سے کُلوقتی خدمت کر رہے ہیں۔ کیا آپ نے بھی کُلوقتی خدمت کرنے کا سوچا ہے؟ اِس مضمون میں بائبل سے کچھ مشورے دیے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ ایسے منصوبے بنا سکتے ہیں جو آپ کے لیے خوشی کا باعث بن سکتے ہیں۔