یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م26 فروری ص.‏ 30-‏ص.‏ 31 پ.‏ 7
  • قارئین کے سوال

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • قارئین کے سوال
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
  • ملتا جلتا مواد
  • قارئین کے سوال
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • ‏”‏آخری دنوں میں“‏ خدا کی خدمت میں مصروف رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • دُنیا کے خاتمے سے پہلے کیا ہوگا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2026ء
م26 فروری ص.‏ 30-‏ص.‏ 31 پ.‏ 7
دُنیا کے حکمران اقوامِ‌متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے کھڑے ہیں اور ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان کر رہے ہیں۔ لوگوں کی بِھیڑ یہ اِعلان سُن کر خوشی سے تالیاں بجا رہی ہے۔‏

قارئین کے سوال

قومیں ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان کب کریں گی؟‏

حال ہی میں ‏”‏مینارِنگہبانی“‏a کے ایک شمارے میں مضمون ”‏قارئین کے سوال“‏ آیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ بہت جلد یہوواہ ”‏دس سینگ“‏یعنی تمام حکومتوں کے دل میں یہ خیال ڈالے گا کہ وہ ”‏اُس کا اِرادہ“‏ پورا کریں۔ تمام حکومتیں یہوواہ کے اِرادے کے مطابق اپنی طاقت اور اِختیار ”‏گہرے سُرخ رنگ کے وحشی درندے“‏ یعنی اقوامِ‌متحدہ کو دے دیں گی۔ مُکاشفہ کی کتاب میں اِس وحشی درندے کو ”‏وحشی درندے کا بُت“‏ بھی کہا گیا ہے۔ (‏مُکا 13:‏14، 15؛‏ 17:‏3،‏ 16، 17‏)‏ پھر ”‏دس سینگ“‏ اور نیا نیا اِختیار پانے والا وحشی درندہ پوری دُنیا سے جھوٹے مذہب کو ختم کر دیں گے۔ لیکن قومیں ”‏امن اور سلامتی“‏b کا اِعلان کب کریں گی؟ کیا وہ ایسا جھوٹے مذاہب کو تباہ کرنے سے پہلے کریں گی یا بعد میں؟‏‏—‏1-‏تھس 5:‏3‏۔‏

ہمیں نہیں پتہ کہ مستقبل میں قومیں ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان کب کریں گی۔ اگر ہمیں سب باتوں کا پتہ ہوتا تو پھر ہمیں ”‏چوکس“‏ رہنے کی ضرورت ہی نہ رہتی۔ لیکن یسوع مسیح نے بار بار اپنے پیروکاروں کو چوکس رہنے کی نصیحت کی۔ (‏متی 24:‏42؛‏ 25:‏13؛‏ 26:‏41‏)‏ آئیے ”‏امن اور سلامتی“‏ کے بارے میں کی گئی پیش‌گوئی پر گہرائی سے غور کرتے ہیں جو پولُس رسول نے تھسلُنیکیوں کے خط میں کی۔‏

پولُس نے لکھا:‏ ”‏جب لوگ کہہ رہے ہوں گے:‏ ”‏امن اور سلامتی!‏“‏ تو اُن پر اچانک تباہی آ جائے گی۔“‏ (‏1-‏تھس 5:‏2، 3‏)‏ ہماری کتابوں اور رسالوں میں اکثر پولُس کی اِس بات کی یہ وضاحت کی جاتی تھی:‏ ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان بڑی مصیبت کے شروع ہونے سے ٹھیک پہلے ہوگا۔ بڑی مصیبت بابلِ‌عظیم یعنی تمام جھوٹے مذاہب کے تباہ ہونے پر شروع ہوگی۔ ہماری کتابوں اور رسالوں میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ مستقبل میں جب ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان ہوگا تو یہ اِس بات کا نشان ہوگا کہ اب بڑی مصیبت شروع ہونے والی ہے۔‏

لیکن اِس پیش‌گوئی کا اَور گہرائی سے مطالعہ کرنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اِسے ایک اَور طریقے سے بھی سمجھا جا سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان جھوٹے مذہب کی تباہی کے بعد کِیا جائے۔ایسا کیوں ہو سکتا ہے؟ اِس سلسلے میں ذرا اِن سوالوں پر غور کریں:‏

جھوٹے مذہب کا جنگوں میں ہاتھ کیسے رہا ہے؟‏ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ عظیم فاحشہ یا بابلِ‌عظیم کے ہاتھ اُن سب لوگوں کے خون سے رنگے ہیں ‏”‏جنہیں بے‌رحمی سے مار ڈالا گیا۔“‏ (‏مُکا 17:‏1،‏ 5؛‏ 18:‏24‏)‏ تاریخ سے ثابت ہوا ہے کہ جھوٹے مذہب نے جنگوں کی بہت حمایت کی ہے اور اکثر تشدد اور قتلِ‌عام کو ہوا دی ہے۔ تو جھوٹا مذہب امن اور سلامتی کا نہیں بلکہ جنگوں اور ظلم کو بڑھاوا دینے کا باعث بنا ہے۔ لیکن سوال یہ کھڑا ہوتا ہے:‏ کیا قومیں ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان بابلِ‌عظیم یعنی جھوٹے مذہب کو تباہ کرنے کے بعد کریں گی؟ ایسا ہو سکتا ہے۔ لیکن ہم یہ بات یقین سے نہیں کہہ سکتے۔‏

‏”‏امن اور سلامتی“‏ کے اِعلان کے بعد کیا ہوگا؟‏ پولُس رسول نے کہا:‏ ‏”‏اُن پر اچانک تباہی آ جائے گی۔“‏ (‏1-‏تھس 5:‏3‏)‏ پولُس کی بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان کِیا جائے گا تو اِس کے تھوڑے ہی وقت بعد اُن لوگوں پر تباہی آ جائے گی جو یہ اِعلان کر رہے ہوں گے اور وہ اِس سے بچ نہیں سکیں گے۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر قومیں ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان جھوٹے مذہب کو تباہ کرنے سے پہلے کریں گی تو اِس کے لیے تو پہلے جھوٹے مذہب کو تباہ کرنے کے لیے کچھ وقت چاہیے ہوگا اور پھر قومیں تباہ ہو جائیں گی۔ لیکن چونکہ پولُس نے کہا تھا کہ قوموں پر اچانک تباہی آئے گی اِس لیے یہ ممکن ہے کہ قومیں امن اور سلامتی کا اِعلان جھوٹے مذہب کو تباہ کرنے کے بعد کریں۔‏

جب بائبل میں بتائی گئی یہ پیش‌گوئی پوری ہوگی تو یہوواہ کے بندے کیا کریں گے؟‏ پولُس نے کہا:‏ ”‏بھائیو، آپ تاریکی میں نہیں ہیں کہ وہ دن اچانک آپ پر آ پڑے جیسے دن کی روشنی اچانک چور پر آ پڑتی ہے۔“‏ (‏1-‏تھس 5:‏4‏)‏ اب اِس بات پر غور کریں:‏ اگر قومیں ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان جھوٹے مذہب کو تباہ کرنے کے بعد کریں گی تو ہی یہوواہ کے بندے صاف طور پر دیکھ پائیں گے کہ اب بہت جلد قومیں بھی تباہ ہونے والی ہیں۔ لیکن قوموں کو”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان کرنے کے بعد لگ رہا ہوگا کہ اب وہ بہت محفوظ ہیں مگر اُن پر ایسے تباہی آئے گی جیسے اچانک چور گھر میں آ جاتا ہے۔‏

تو پھر ہم کس بات کی توقع کر سکتے ہیں؟ ایک بات ہم پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ بہت جلد ”‏دس سینگ“‏ اور گہرے سُرخ رنگ کا وحشی درندہ جھوٹے مذہب کو تباہ کر دیں گے۔ یہ بڑی مصیبت کی شروعات ہوگی۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ مستقبل میں قومیں کسی نہ کسی وقت ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان کریں گی۔ ایسا کب ہوگا؟ ہم نے دو باتوں پر غور کِیا جو کہ ہو سکتی ہیں۔ پہلی بات جو ہو سکتی ہے:‏ یہ اِعلان جھوٹے مذاہب کو تباہ کرنے سے پہلے کِیا جائے گا۔ دوسری بات جو ہو سکتی ہے:‏ حکومتیں یہ اِعلان تمام جھوٹے مذاہب کو تباہ کرنے کے بعد کریں گی۔ تو ہمیں اِنتظار کرنا ہوگا کہ اُس وقت کیا ہوتا ہے۔ اکثر بائبل کی پیش‌گوئیاں بہتر طور پر تبھی سمجھی جاتی ہیں جب یہ پوری ہو رہی ہوتی ہیں یا پھر پوری ہو چُکی ہوتی ہیں۔—‏یوحنا 12:‏16 پر غور کریں۔‏

اہم بات یہ نہیں ہے کہ ”‏امن اور سلامتی“‏ کا اِعلان کب ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم یہوواہ کے وفادار رہیں۔ اِس کے لیے ہمیں ’‏جاگتے رہنے اور اپنے ہوش‌وحواس قائم رکھنے‘‏ کی ضرورت ہے تاکہ ہم آنے والی ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہ سکیں۔—‏1-‏تھس 5:‏6‏۔‏

a نومبر 2025ء کے ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ میں ”‏قارئین کے سوال‏“‏ کو دیکھیں۔‏

b اِس آیت میں پولُس نے جس طرح کے الفاظ اِستعمال کیے ہیں، اُن سے لگتا ہے کہ یہ ایک اِعلان نہیں بلکہ اِعلانات کا سلسلہ ہو سکتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں