یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م25 مئی ص.‏ 32
  • اپنے دل کو تیار کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے دل کو تیار کریں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کو خوش کرنے والا دل پیدا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏بائبل کورس کرنے والوں کو تیاری کرنا سکھائیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • کیا آپکی تعلیم مؤثر ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • آمادہ دل کیساتھ یہوواہ کے طالب ہونا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
م25 مئی ص.‏ 32

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

اپنے دل کو تیار کریں

جب ہم بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ یہوواہ کی سوچ ہمارے دل پر اثر کرے یعنی ہمارے خیالوں اور احساسات پر۔ اِس سلسلے میں عزرا نے بہت اچھی مثال قائم کی۔ اُنہوں نے ”‏اپنے دل کو تیار کِیا ہوا تھا کہ وہ یہوواہ کی شریعت سے رہنمائی حاصل کریں گے۔“‏ (‏عز 7:‏10‏)‏ ہم بائبل کا مطالعہ کرنے کے لیے اپنے دل کو تیار کیسے کر سکتے ہیں؟‏

دُعا کریں۔‏ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے سے پہلے دُعا کریں۔ یہوواہ سے مدد مانگیں کہ وہ اُن باتوں کو اچھی طرح سے سمجھنے اور اُن پر عمل کرنے میں آپ کی مدد کرے جو آپ پڑھ رہے ہیں۔—‏زبور 119:‏18،‏ 34‏۔‏

خاکسار بنیں۔‏ خدا اُن لوگوں پر سچائیاں ظاہر نہیں کرتا جو مغرور ہوتے اور اپنی دانش‌مندی اور علم پر بھروسا کرتے ہیں۔ (‏لُو 10:‏21‏)‏ تو بائبل میں لکھی باتوں پر اِس وجہ سے تحقیق نہ کریں کہ آپ دوسروں کو دِکھا سکیں کہ آپ کتنا کچھ جانتے ہیں۔ اگر بائبل کا مطالعہ کرتے وقت آپ کوئی ایسی بات پڑھتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی سوچ یہوواہ کی سوچ کے مطابق نہیں ہے تو خاکساری سے اِسے بدل لیں۔‏

ہماری تنظیم کا تیار کِیا ہوا ایک گیت سنیں۔‏ موسیقی ہمارے جذبات اور احساسات پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔ اِس لیے اگر آپ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے سے پہلے ایک گیت سنیں گے تو آپ اپنے دل کو یہوواہ کی عبادت کرنے کے لیے تیار کر پائیں گے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں