قارئین کے لیے نوٹ
عزیز قاری
”مینارِنگہبانی“ کے اِس شمارے میں مطالعے کے لیے پانچ مضامین ہیں جو آپس میں جُڑے ہوئے ہیں۔ اِن میں خاص طور پر اِن سوالوں پر بات کی جائے گی:
پہلا سوال: یہوواہ اپنے بندوں کے لیے محبت کیسے دِکھاتا ہے اور اُس نے کون سا بندوبست کِیا ہے تاکہ ہم گُناہ سے لڑ سکیں اور اُسے خوش کر سکیں؟
دوسرا سوال: یہوواہ نے ہمیں کیسے سکھایا ہے کہ اصل میں توبہ کرنے کا مطلب کیا ہوتا ہے اور اُس نے گُناہگاروں کی مدد کیسے کی ہے تاکہ وہ اپنے گُناہ سے توبہ کریں؟
تیسرا سوال: کُرنتھس کی کلیسیا کو اُس شخص کے ساتھ پیش آنے کے حوالے سے کون سی ہدایتیں دی گئیں جس نے جان بُوجھ کر سنگین گُناہ کِیا تھا اور توبہ نہیں کی تھی؟
چوتھا سوال: آج کلیسیا کے بزرگوں کو اُن لوگوں کی مدد کیسے کرنی چاہیے جنہوں نے کوئی سنگین گُناہ کِیا ہے؟
پانچواں سوال: جب ایک ایسے شخص کو کلیسیا سے نکال دیا جاتا ہے جس نے اپنے گُناہ سے توبہ نہیں کی تو کلیسیا آئندہ بھی اُس شخص کے ساتھ محبت اور رحم سے کیسے پیش آ سکتی ہے؟