یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م23 فروری ص.‏ 31
  • اُنہوں نے بہن بھائیوں کی محبت کو دیکھا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُنہوں نے بہن بھائیوں کی محبت کو دیکھا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایسے نقطے جو زندگی بدل دیتے ہیں
    آپ کے عطیات کیسے اِستعمال کیے جاتے ہیں؟‏
  • دیانتدار لوگ یہوواہ خدا کی ستائش کا باعث ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏نابینا لوگوں کو گواہی دیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے میں نابینا لوگوں کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
م23 فروری ص.‏ 31

‏[‏بائیں سے دائیں طرف]‏ مارسیلو، یومارا اور ہائیور۔ اُن تینوں نے اپنے ہاتھ میں سپینش کی بریل میں ‏”‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ پکڑی ہوئی ہے۔‏

اُنہوں نے بہن بھائیوں کی محبت کو دیکھا

یومارا اور اُن کے بھائی مارسیلو اور ہائیور ملک گواٹیمالا کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتے ہیں۔ یومارا نے یہوواہ کے گواہوں سے بائبل کورس کرنا شروع کر دیا اور پھر کچھ وقت بعد اُن کے بھائیوں نے بھی گواہوں سے بائبل کورس کرنا شروع کر دیا۔ لیکن ایک مسئلہ تھا۔ یہ تینوں بہن بھائی دیکھ نہیں سکتے تھے اور اِنہیں بریل پڑھنی نہیں آتی تھی۔ اِس لیے اِنہیں بائبل کورس کرانے والا بھائی اِنہیں پیراگراف اور آیتیں پڑھ کر سناتا تھا۔‏

اِن تینوں کے لیے اِجلاسوں پر جانا بھی مشکل تھا۔ وہ خود سے 40 منٹ کا سفر کر کے نزدیک کی عبادت‌گاہ نہیں جا سکتے تھے۔ لیکن بہن بھائیوں نے اِجلاسوں میں جانے میں اُن کی مدد کی۔ اور جب اُن تینوں بہن بھائیوں کو ‏”‏مسیحی زندگی اور خدمت“‏ والے اِجلاس میں حصے ملنے شروع ہوئے تو بہن بھائی حصوں کو تیار کرنے اور اِسے یاد کرنے میں اُن کی مدد کرتے تھے۔‏

مئی 2019ء میں اُن کے گاؤں میں اِجلاس ہونے شروع ہوئے۔ اُس وقت تک ایک پہل‌کار میاں بیوی اُن کے گاؤں میں شفٹ ہو چُکے تھے۔ اِس میاں بیوی کو خود بریل پڑھنی اور لکھنی نہیں آتی تھی۔ لیکن اُنہوں نے سوچا تھا کہ وہ اِن تینوں بہن بھائیوں کو بریل پڑھنی اور لکھنی سکھائیں گے۔ اِس لیے وہ لائبریری گئے اور وہاں سے کچھ کتابیں لائے تاکہ وہ خود بھی بریل سیکھ سکیں اور اُنہیں بھی سکھا سکیں۔‏

بھائی مارسیلو اِجلاس کے دوران جواب دے رہے ہیں۔‏

کچھ ہی مہینوں میں یہ تینوں بہن بھائی بڑی آسانی سے بریل پڑھنی اور لکھنی سیکھ گئے۔ اِس وجہ سے وہ یہوواہ کے اَور قریب ہو سکے۔ اب بہن یومارا اور اُن کے دونوں بھائی پہل‌کار ہیں۔ بھائی مارسیلو اب کلیسیا میں ایک خادم ہیں۔ یہ تینوں بہن بھائی پورا ہفتہ بڑے جوش سے یہوواہ کی خدمت کرتے ہیں۔ اور اُن کا جوش دیکھ کر دوسرے بہن بھائیوں کو بھی جوش سے یہوواہ کی خدمت کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔‏

بہن بھائیوں نے بڑے پیار سے اِن تینوں کی مدد کی۔ اِس لیے یہ بہن بھائیوں کے بہت شکرگزار ہیں۔ بہن یومارا نے کہا:‏ ”‏بہن بھائیوں نے اُسی دن سے ہمارے لیے محبت ظاہر کرنی شروع کر دی جس دن ہم پہلی بار اُن سے ملے تھے۔“‏ بھائی مارسیلو نے کہا:‏ ”‏کلیسیا میں ہمارے بہت اچھے دوست ہیں اور ہم ایسے خاندان کا حصہ ہیں جس میں شامل لوگ دُنیا کے فرق فرق حصوں سے ہیں لیکن وہ مل جُل کر رہتے ہیں۔“‏ بہن یومارا اور اُن کے بھائی بڑی شدت سے اُس دن کا اِنتظار کر رہے ہیں جب وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ یہوواہ اِس پوری زمین کو فردوس کیسے بناتا ہے۔—‏زبور 37:‏10، 11؛‏ یسع 35:‏5‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں