یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ26 مئی ص.‏ 10-‏11
  • 8-‏14 جون

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • 8-‏14 جون
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2026ء
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2026ء
م‌زخ26 مئی ص.‏ 10-‏11

8-‏14 جون

یرمیاہ 4-‏6

گیت نمبر 56 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ یہوداہ کے لوگوں کے بُرے رویے سے سیکھیں

‏(‏10 منٹ)‏

یہوداہ کے لوگ ڈھیٹھ اور باغی تھے۔ (‏یرم 4:‏4،‏ 14‏؛ م13 15/‏3 ص.‏ 9-‏10 پ.‏ 8-‏9‏)‏

وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہوواہ اُن کو بتائے کہ وہ غلط کام کر رہے ہیں۔ (‏یرم 5:‏31‏)‏

اُنہوں نے یہوواہ کی بات نہیں سنی اِس لیے اُنہیں سزا ملی۔ (‏یرم 6:‏17-‏19‏)‏


خود سے پوچھیں:‏ ”‏میں یہوواہ کی مرضی کے خلاف کام کرنے سے کیسے بچ سکتا ہوں؟“‏

تصویروں کا مجموعہ:‏ 1.‏ ایک بہن ذاتی مطالعہ کرتے ہوئے بائبل، ٹیبلٹ اور ”‏اِنسائٹ“‏ کی کتابوں کے ذریعے اُن باتوں پر سوچ بچار کر رہی ہے جو وہ پڑھ رہی ہے۔ 2.‏ ایک ڈاکٹر اپنے ٹیبلٹ پر اِنسانی جسم کی تصویر کی طرف اِشارہ کر رہی ہے۔‏

اگر آپ کو کوئی سنگین بیماری ہے تو کیا آپ نہیں چاہیں گے کہ آپ کو اِس بیماری کی وجہ پتہ ہو تاکہ آپ وقت پر علاج کروا سکیں؟ بالکل اِسی طرح اگر یہوواہ کے ساتھ آپ کا رشتہ کمزور ہو گیا ہے تو کیا آپ نہیں چاہیں گے کہ اِس کو جلد از جلد ٹھیک کِیا جائے۔‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • یرم 4:‏10‏—‏یہوواہ نے کس لحاظ سے اپنے بندوں کو دھوکا دیا؟ (‏م07 1/‏4 ص.‏ 9 پ.‏ 4‏)‏

  • آپ یرمیاہ 4-‏6 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

‏(‏4 منٹ)‏ یرم 5:‏1-‏11 (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 5‏)‏

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ عوامی جگہوں پر گواہی۔‏ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 3‏)‏

6.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ ایک شخص آپ کو بتاتا ہے کہ اُسے بائبل میں لکھی باتوں پر شک ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 3‏)‏

7.‏ اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ منظر۔ ‏”‏اکثر پوچھے جانے والے سوال“‏ نمبر 5‏—‏موضوع:‏ نام یہوواہ کے گواہ کہاں سے لیا گیا ہے؟ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 7‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 60

8.‏ غلط معلومات سے اپنے دل کی حفاظت کریں

‏(‏8 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

بنی‌اِسرائیل میں جھوٹے نبی اور بصیر لوگوں سے ایسی باتیں کرتے تھے جو سننے میں تو بہت اچھی لگتی تھیں لیکن اصل میں وہ جھوٹی باتیں تھیں۔ (‏یسع 30:‏10؛‏ یرم 5:‏31‏)‏ اِسی طرح آج بھی جو لوگ غلط معلومات پھیلاتے ہیں، وہ کوشش کرتے ہیں کہ اُن کی باتیں دوسروں کے دل پر اثر کریں۔ آپ خود کو غلط معلومات سے کیسے بچا سکتے ہیں؟‏

ویڈیو ”‏غلط معلومات سے بچیں“‏ سے ایک منظر۔ ایک نوجوان لڑکے کو الیکٹرانک میڈیا کی فرق فرق ایپ سے بہت سے میسج آ رہے ہیں۔‏
ویڈیو ”‏غلط معلومات سے بچیں“‏ سے ایک منظر۔ وہی نوجوان لڑکا چیزیں بڑی کر کے دیکھنے والے شیشے سے اپنے لیپ‌ٹاپ پر اُس معلومات کا جائزہ لے رہا ہے۔‏

یہ ویڈیو چلائیں:‏ ‏”‏غلط معلومات سے بچیں۔“‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • غلط معلومات اِتنی خطرناک کیوں ہو سکتی ہے؟‏

  • یہ کیوں ضروری ہے کہ ہمیں اِس بات کا پتہ ہو کہ آج کل لوگ ٹیکنالوجی کا اِستعمال کر کے جعلی تصویریں اور ویڈیوز بنا سکتے ہیں؟‏

  • ہم اِس بات کا پتہ کیسے لگا سکتے ہیں کہ کوئی خبر سچی ہے یا جھوٹی؟—‏ایو 12:‏11‏۔‏

خود سے پوچھیں:‏ ”‏کیا مَیں صرف اُن باتوں پر یقین کرتا ہوں جو مجھے صحیح لگتی ہیں؟ یا کیا مَیں پہلے یہ جاننے کی کوشش کرتا ہوں کہ یہ معلومات سچ ہے یا نہیں؟“‏

جب ہم اِنٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر کچھ ڈھونڈتے ہیں تو اکثر ہمارے سامنے ایسی معلومات آ جاتی ہے جس میں ہمیں دلچسپی ہو یا جسے ہم نے پہلے تلاش کِیا ہو۔ اِس لیے ہو سکتا ہے کہ ہمیں صحیح معلومات کو ڈھونڈنے کے لیے زیادہ کوشش کرنی پڑے۔‏

9.‏ مقامی ضروریات

‏(‏7 منٹ)‏

10.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

‏(‏30 منٹ)‏ پاک کلام سے خاص سبق،‏ سبق نمبر 92-‏93

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 68 اور دُعا

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں