4-10 مئی
یسعیاہ 58-59
گیت نمبر 21 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. آپ یہوواہ سے برکتیں پانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
(10 منٹ)
مہماننوازی کرتے رہیں۔ (یسع 58:7-9)
یہوواہ کی عبادت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دیتے رہیں۔ (یسع 58:13، 14؛ م06 1/7 ص. 10 پ. 9)
یہوواہ پر بھروسا رکھیں کہ وہ آپ کا خیال رکھے گا۔ (یسع 59:1؛ م13 15/1 ص. 13 پ. 5-6)
خود سے پوچھیں: ”بنیاِسرائیل نے یہوواہ سے برکتیں حاصل کرنے کا موقع کیوں گنوا دیا اور مَیں اُن کی مثال سے کیا سیکھ سکتا ہوں؟“ (یسع 58:1-5)
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
یسع 59:11—یسعیاہ نبی کی اِس بات کا کیا مطلب ہے کہ بنی اِسرائیل ”ریچھوں کی طرح غُراتے رہتے ہیں“؟ (آئیٹی، ”ریچھ“ پ. 6)
آپ یسعیاہ 58-59 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) یسع 59:1-12 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 10)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ ہمارے ایک پرچے کے ذریعے باتچیت شروع کریں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 5)
5. باتچیت شروع کرنا
(4 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ کتاب ”محبت دِکھائیں“ اِضافی معلومات—حصہ 1 میں سے کسی سچائی کے بارے میں بات کریں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 4)
6. تقریر
(5 منٹ) محبت دِکھائیں، اِضافی معلومات—حصہ 1 نکتہ نمبر 16—موضوع: ہمیں دُعا کرتے رہنا چاہیے۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 8)
گیت نمبر 100
7. ”مہماننوازی کرتے رہیں“
(15 منٹ) باتچیت۔
پولُس رسول نے مسیحیوں کی حوصلہافزائی کی کہ وہ ”مہماننوازی کرتے رہیں۔“ (روم 12:13) جو لوگ اُن کی اِس نصیحت پر عمل کرتے ہیں اُنہیں خوشی ملتی ہے۔—اَمثا 11:25۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”یہوواہ کے دوست بنیں—مہماننوازی کریں۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
آپ نے اِس ویڈیو سے مہماننوازی کرنے کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
آپ کو دوسروں کی مہماننوازی کرنے سے کون کون سے فائدے ہوئے ہیں؟
یہوواہ نے مہماننوازی کرنے کے حوالے سے سب سے اچھی مثال قائم کی ہے۔ (اعما 14:17) اِستثنا 10:17، 18 کو پڑھیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
آپ نے مہماننوازی کرنے کے حوالے سے یہوواہ کی مثال سے کیا سیکھا ہے؟
جب ہم اُن لوگوں کی بھی مہماننوازی کرتے ہیں جو ہمارے دوست یا رشتےدار نہیں ہیں تو ہمیں کون کون سے فائدے ہوتے ہیں؟
بائبل میں اَور کن لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جنہوں نے دوسروں کی مہماننوازی کی اور آپ اُن سے کیا سیکھتے ہیں؟
سوچیں کہ آپ کس کی مہماننوازی کرنا چاہتے ہیں اور لکھیں کہ آپ ایسا کیسے کریں گے:
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) پاک کلام سے خاص سبق، سبق نمبر 82-83