5-11 جنوری
یسعیاہ 17-20
گیت نمبر 153 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. ”ہمیں لُوٹنے والوں کے حصے میں یہی آتا ہے“
(10 منٹ)
بائبل میں اِنسانوں کو ایک ایسے سمندر کی طرح کہا گیا ہے جس میں مسلسل تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ (یسع 17:12؛ م18.06 ص. 8 پ. 16)
ہم جانتے ہیں کہ دُنیا ہماری غیرجانبداری کی وجہ سے ہم سے بُرا سلوک کرے گی۔ (یوح 15:18، 19؛ م16.04 ص. 28 پ. 4)
جلد ہی یہوواہ ہمیں ”لُوٹنے والوں“ سے چھڑائے گا۔ (یسع 17:13، 14؛ آئیپی-1 ص. 198 پ. 20)
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
یسع 20:2—کیا یسعیاہ سچ میں تین سال تک ننگے گھومتے رہے؟ (م06 1/12 ص. 21 پ. 1)
آپ یسعیاہ 17-20 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) یسع 19:1-12 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 11)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ ایک ایسے شخص کو کتاب ”محبت دِکھائیں“ اِضافی معلومات—حصہ 1 میں سے کسی سچائی کے بارے میں بتائیں جو شادیشُدہ ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 4)
6. تقریر
(5 منٹ) محبت دِکھائیں، اِضافی معلومات—حصہ 1 نکتہ نمبر 14—موضوع: خدا چاہتا ہے کہ ہم اُس سے دُعا کریں۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 8)
گیت نمبر 148
7. ’اپنے قلعے کی چٹان کو یاد رکھیں‘
(10 منٹ) باتچیت۔
یہوواہ ہمارے قلعے کی چٹان ہے۔ (یسع 17:10) وہ اُن لوگوں کو محفوظ رکھتا ہے جو اُس کے پاس پناہ لیتے ہیں۔ (زبور 144:1، 2) یہ سچ ہے کہ یہوواہ ہمیشہ مخالفت کو نہیں روکتا لیکن وہ ہمیشہ اپنے دوستوں کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ ثابتقدم رہ سکیں۔—1-کُر 10:13۔
یہوواہ کو یاد رکھنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم اُس کی بات مانیں۔ یہ ویڈیو چلائیں: ”یہوواہ کے دوستوں سے سیکھیں—حننیاہ، میساایل اور عزریاہ۔“ پہلے سے چُنے ہوئے کچھ بچوں کو سٹیج پر بُلائیں یا پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
یہوواہ نے اپنے دوستوں کو کیسے بچایا؟—دان 3:24-28۔
حننیاہ، میساایل اور عزریاہ نے کیسے ثابت کِیا کہ وہ یہوواہ کے دوست ہیں؟
آپ کو یہوواہ کی بات ماننا کب مشکل لگتا ہے؟
آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ بھی یہوواہ کی بات مانیں؟
8. یہوواہ کے دوستوں سے سیکھنے کے لیے ہر روز وقت نکالیں
(5 منٹ) باتچیت۔
ویڈیوز کا سلسلہ ”یہوواہ کے دوستوں سے سیکھیں“ اُن بچوں کے لیے تیار کِیا گیا ہے جو پڑھنا سیکھ رہے ہیں۔ اِس سے وہ اُن لوگوں کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں جو یہوواہ سے پیار کرتے تھے۔ ہر ویڈیو میں بچوں سے یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ”یہوواہ کے دوستوں سے سیکھنے کے لیے ہر روز وقت نکالیں۔“
آپ یہوواہ اور اُس کے دوستوں سے سیکھنے کے لیے ہر روز وقت کیسے نکال سکتے ہیں؟
آپ بائبل سے یہوواہ کے کن دوستوں کے بارے میں اَور سیکھنا چاہتے ہیں اور کیوں؟
9. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) پاک کلام سے خاص سبق، سبق نمبر 50، حصہ 9 کا تعارف اور سبق نمبر 51