یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ24 جنوری ص.‏ 8-‏9
  • 29 جنوری–‏4 فروری

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • 29 جنوری–‏4 فروری
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2024ء
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2024ء
م‌زخ24 جنوری ص.‏ 8-‏9

29 جنوری–‏4 فروری

ایوب 40-‏42

گیت نمبر 124 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ایوب کے واقعے سے سبق

‏(‏10 منٹ)‏

یاد رکھیں کہ جتنا یہوواہ جانتا ہے، ہم اُتنا نہیں جانتے۔ (‏ایو 42:‏1-‏3‏؛ م10 1/‏10 ص.‏ 13 پ.‏ 4-‏6‏)‏

یہوواہ اور اُس کی تنظیم کی طرف سے اِصلاح کو قبول کرنے کے لیے تیار رہیں۔ (‏ایو 42:‏5، 6‏؛ م17.‏06 ص.‏ 18 پ.‏ 12‏)‏

جو لوگ مشکلوں کے باوجود یہوواہ کے وفادار رہتے ہیں، یہوواہ اُنہیں اجر دیتا ہے۔ (‏ایو 42:‏10-‏12؛‏ یعق 5:‏11‏؛ م22.‏06 ص.‏ 25 پ.‏ 17-‏18‏)‏

ایوب اور اُن کی بیوی ایک پہاڑی پر کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں اور اُن کے چہرے سے پتہ چلا رہا ہے کہ وہ یہوواہ کے کتنے شکرگزار ہیں۔ ایوب ہاتھ سے اپنے گلّے اور گھر کی طرف اِشارہ کر رہے ہیں۔‏

یہوواہ نے ایوب کو اُن کی ثابت‌قدمی کا اجر دیا۔‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • ایو 42:‏7‏—‏ایوب کے تین دوست اصل میں کس کے خلاف بات کر رہے تھے اور اِس سے ہم ایسی صورتحال کو برداشت کرنے کے قابل کیسے ہو جاتے ہیں جب لوگ ہمارا مذاق اُڑاتے ہیں؟ (‏آئی‌ٹی-‏2 ص.‏ 808‏)‏

  • آپ ایوب 40-‏42 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

‏(‏4 منٹ)‏ ایو 42:‏1-‏17 (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 11‏)‏

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی کرنا۔‏اِس شخص کا تعلق مسیحی مذہب سے نہیں ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ شاگرد بنانا

‏(‏5 منٹ)‏ کتاب ‏”‏خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ سبق نمبر 13 نکتہ نمبر 6-‏7 اور کچھ لوگ کہتے ہیں (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 11 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ تقریر

‏(‏4 منٹ)‏ محبت دِکھائیں،‏ اِضافی معلومات—‏حصہ 1 نکتہ نمبر 2‏—‏موضوع:‏ زمین کبھی تباہ نہیں ہوگی۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 13‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 108

7.‏ یہوواہ کی محبت کو محسوس کرنے میں دوسروں کی مدد کریں

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

ویڈیو ”‏ہمیں یہوواہ کے خاندان میں بہت محبت ملی“‏ سے ایک سین۔ میمی اور اُن کی امی ہسپتال میں داخل ایک بہن کے لیے پھول اور کارڈ لے کر آئی ہیں۔‏

ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایسے خدا کی عبادت کرتے ہیں جو محبت ہے۔ (‏1-‏یوح 4:‏8،‏ 16‏)‏ یہوواہ کی محبت کی وجہ سے ہمارا دل کرتا ہے کہ ہم اُس کے دوست بنیں اور اُس کے قریب رہیں۔ یہوواہ کی بھیڑوں کے طور پر ہم اُس کی محبت کو محسوس کرتے ہیں۔‏

ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہم اپنے گھر والوں، ہم‌ایمانوں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ اِس طرح پیش آئیں کہ وہ دیکھ سکیں کہ یہوواہ اُن سے پیار کرتا ہے۔ (‏ایو 6:‏14؛‏ 1-‏یوح 4:‏11‏)‏ دوسروں کے لیے محبت دِکھانے سے ہم اُن کی مدد کرتے ہیں کہ وہ یہوواہ کو قریب سے جانیں اور اُس کے دوست بنیں۔ لیکن اگر ہم دوسروں کے لیے محبت نہیں دِکھائیں گے تو اُن کے لیے اِس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگا کہ یہوواہ اُن سے محبت کرتا ہے۔‏

ویڈیو ‏”‏ہمیں یہوواہ کے خاندان میں بہت محبت ملی“‏ دیکھیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

آپ نے لی‌لی اور میمی کے واقعے سے محبت دِکھانے کی اہمیت کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟‏

آپ کیا کر سکتے ہیں کہ تاکہ آپ کے ہم‌ایمان یہوواہ کی محبت کو محسوس کر سکیں؟‏

  • اُنہیں یہوواہ کی بیش‌قیمت بھیڑیں خیال کریں۔ —‏زبو 100:‏3‏۔‏

  • اُن کے ساتھ اِس طرح بات کریں کہ اُن کا حوصلہ بڑھے۔—‏اِفِس 4:‏29‏۔‏

  • اُن کے احساسات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ —‏متی 7:‏11، 12‏۔‏

8.‏ بائبل کا کلیسیائی مطالعہ

‏(‏30 منٹ)‏ ایمان ظاہر کریں،‏ باب نمبر 7 پیراگراف نمبر 15-‏27 اور باب کی دُہرائی

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 120 اور دُعا

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں