یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 جولائی ص.‏ 13
  • آپ نے نئے خدمتی سال کے حوالے سے کون سے منصوبے بنائے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ نے نئے خدمتی سال کے حوالے سے کون سے منصوبے بنائے ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایسے فیصلے کریں جن سے ثابت ہو کہ آپ یہوواہ پر بھروسا کرتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • روحانی ترقی کرنے سے اپنے خالق کی تمجید کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • دیکھیں کہ اِن سوالوں کے کیا جواب ہیں۔‏
    2025ء-‏2026ء حلقے کا اِجتماع حلقے کے نگہبان کے ساتھ
  • روحانی نشانے کیسے حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 جولائی ص.‏ 13
ایک راستہ جس پر دِکھایا جا رہا ہے کہ ہم یہوواہ کی خدمت کے حوالے سے کون سے منصوبے بنا سکتے ہیں۔ اِس راستے پر کچھ نشانے دِکھائے جا رہے جیسے کہ ذاتی مطالعہ، مُنادی، ایسی خوبیاں جو یہوواہ خدا کو پسند ہیں اور تعلیم دینے کی مہارت میں نکھار لانا۔‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

آپ نے نئے خدمتی سال کے حوالے سے کون سے منصوبے بنائے ہیں؟‏

خدا کی خدمت کے حوالے سے منصوبے بنانے میں یہ شامل ہے کہ ہم اِنہیں پورا کرنے کے لیے محنت کریں تاکہ ہم اَور اچھی طرح سے یہوواہ کی خدمت کر سکیں اور خوش رہ سکیں۔ ہم اِن منصوبوں کو پورا کرنے میں جو وقت اور توانائی لگاتے ہیں، وہ بے‌فائدہ نہیں ہوتی۔ اِن کے ذریعے ہم پُختہ مسیحی بن پاتے ہیں۔ (‏1-‏تیم 4:‏15‏)‏ ہمیں وقتاًفوقتاً اپنے منصوبوں کا جائزہ کیوں لیتے رہنا چاہیے؟ اِس لیے کیونکہ ہمارے حالات بدلتے رہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ نے ماضی میں ایک منصوبہ بنایا ہو لیکن کسی وجہ سے آپ اُسے پورا نہ کر پائے ہوں۔ یا شاید آپ نے اپنے اُس منصوبے کو پورا کر لیا ہو جو آپ نے پہلے بنایا تھا اور اب آپ کو کوئی نیا منصوبہ بنانا چاہیے۔‏

نیا خدمتی سال شروع ہونے سے پہلے اپنے منصوبوں کا جائزہ لینا اچھا ہوگا۔ کیوں نہ آپ اپنی خاندانی عبادت کے دوران اِس بارے میں بات‌چیت کریں اور ذاتی اور خاندانی طور پر کچھ منصوبے بنائیں۔‏

اِس مضمون میں جن کاموں کا ذکر کِیا گیا ہے، آپ نے اُن کے حوالے سے کون سے منصوبے بنائے ہیں اور آپ اُنہیں پورا کرنے کے لیے کون سے قدم اُٹھائیں گے؟‏

بائبل پڑھنا، ذاتی مطالعہ کرنا، اِجلاسوں پر جانا، اِجلاسوں میں جواب دینا۔‏‏—‏م02 15/‏6 ص.‏ 15 پ.‏ 14-‏15

مُنادی کرنا۔‏‏—‏م23.‏05 ص.‏ 27 پ.‏ 4-‏5

خوبیاں نکھارنا۔‏‏—‏م22.‏04 ص.‏ 23 پ.‏ 5-‏6

کوئی اَور:‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں