یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 مئی ص.‏ 5
  • کیا آپ پیسے کی تنگی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ پیسے کی تنگی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ تیار ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ‏”‏آخری زمانے“‏ کے آخری حصے میں تیار رہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • کیا آپ اپنے علاقے میں خراب حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • ایسے فیصلے کریں جن سے ثابت ہو کہ آپ یہوواہ پر بھروسا کرتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 مئی ص.‏ 5

مسیحیوں کے طور پر زندگی

کیا آپ پیسے کی تنگی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟‏

پوری دُنیا میں لوگوں کو پیسے کی تنگی کا سامنا ہے۔ لیکن ہم اِس بات سے حیران نہیں ہوتے۔ مگر کیوں؟ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم ”‏آخری زمانے“‏ میں رہ رہے ہیں اور پاک کلام میں ہمیں خبردار کِیا گیا ہے کہ ہم اِس دُنیا کی ”‏دولت سے اُمید نہ لگائیں جو آنی جانی ہے۔“‏ (‏2-‏تیم 3:‏1؛‏1-‏تیم 6:‏17‏)‏ پیسے کی تنگی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنے کے حوالے سے ہم بادشاہ یہوسفط کی مثال سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

جب دُشمن قوموں نے یہوداہ پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تو بادشاہ یہوسفط نے یہوواہ پر بھروسا رکھا۔ (‏2-‏توا 20:‏9-‏12‏)‏ اِس کے علاوہ اُنہوں نے کچھ عملی قدم بھی اُٹھائے اور اپنی قوم کو ایسے حالات کا سامنا کرنے کے لیے پہلے سے تیار کِیا۔ مثال کے طور پر اُنہوں نے شہر کی دیواروں کو مضبوط کروایا اور فرق فرق شہروں میں فوجی چوکیاں بنوائیں۔ (‏2-‏توا 17:‏1، 2،‏ 12، 13‏)‏ یہوسفط کی طرح ہم بھی مشکل حالات کا سامنا کرنے کے لیے یہوواہ پر بھروسا رکھتے ہیں، عملی قدم اُٹھاتے ہیں اور پہلے سے تیار رہتے ہیں۔‏

ہم پیسے کی تنگی کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کیسے کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ کے ساتھ اپنی دوستی مضبوط کریں:‏آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے، اُس میں خوش رہیں اور اِس بات پر اپنا بھروسا مضبوط کریں کہ یہوواہ آپ کی ضرورتیں پوری کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ (‏متی 6:‏26؛‏ 1-‏تیم 6:‏8‏)‏ اِس بات کا پکا عزم کریں کہ آپ اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے پاک کلام کے اصولوں کو کبھی نہیں توڑیں گے۔ (‏روم 2:‏21‏)‏ اِس بات پر پہلے سے سوچ بچار کریں کہ اگر آپ کے علاقے میں بجلی یا اِنٹرنیٹ چلا جائے تو آپ پاک کلام اور اِس پر مبنی کتابیں اور رسالے کیسے پڑھیں گے۔ پہلے سے ہی اپنے گھر پر رسالوں اور کتابوں کی کچھ کاپیاں رکھ لیں یا پھر اِنہیں اپنے فون یا ٹیبلٹ میں ڈاؤن‌لوڈ کر لیں۔‏

پیسوں کا صحیح اِستعمال کریں:‏ اِس سے پہلے کہ آپ کو پیسے کی تنگی کا سامنا ہو، اپنے قرضے اُتارنے کی کوشش کریں اور غیرضروری خرچوں سے بچیں۔ (‏امثا 22:‏7‏)‏ اگر ممکن ہو تو پہلے سے ہی اپنے گھر پر کھانے پینے کی چیزیں اور دوسری ضروری چیزیں لا کر رکھیں۔ کچھ لوگ پیسے بچانے کے لیے اپنے گھر میں ہی سبزیاں وغیرہ اُگا لیتے ہیں۔‏

ویڈیو ‏”‏کیا آپ آفت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں؟‏‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

ویڈیو ”‏کیا آپ آفت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں؟“‏ سے منظر۔ تصویروں میں بائبل، ایمرجنسی بیگ، موبائل فون اور تعمیراتی کام کرنے والے لوگ دِکھائے گئے ہیں۔‏
  • ہم مشکل حالات یا کسی آفت کا سامنا کرنے کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

ویڈیو ”‏کیا آپ آفت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں؟“‏ سے منظر۔ کچھ بھائی تعمیراتی کام کرنے اور ٹرک سے سامان اُتارنے سے اِمدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔‏
  • ہم مشکل حالات میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے خود کو کیسے تیار کر سکتے ہیں؟‏

یہ کریں

اپنی خاندانی عبادت میں اِس بات پر غور کریں کہ آپ خود کو کسی آفت کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرنے کے حوالے سے اَور کون سے قدم اُٹھا سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں