یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ23 مئی ص.‏ 3
  • خود کو یہوواہ کی نظر سے دیکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خود کو یہوواہ کی نظر سے دیکھیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایسے فیصلے کریں جن سے ثابت ہو کہ آپ یہوواہ پر بھروسا کرتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • یہوواہ کی محبت کو قبول کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • خاکساری سے تسلیم کریں کہ آپ سب باتوں کو نہیں جانتے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
  • یہوواہ ”‏دُکھ سے چُور لوگوں کو شفا دیتا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
م‌زخ23 مئی ص.‏ 3

مسیحیوں کے طور پر زندگی

خود کو یہوواہ کی نظر سے دیکھیں

‏”‏[‏یہوواہ]‏ اپنے لوگوں سے خوشنود [‏یعنی خوش]‏ رہتا ہے۔“‏ (‏زبور 149:‏4‏)‏ اگرچہ ہم عیب‌دار ہیں لیکن پھر بھی یہوواہ ہماری خوبیوں پر دھیان دیتا ہے اور اِس بات پر غور کرتا ہے کہ ہم اُس کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ کبھی کبھار ہمیں اپنے بارے میں صحیح سوچ رکھنا مشکل لگے اور ہم اپنی خوبیوں سے زیادہ اپنی خامیوں پر غور کرنے لگیں۔ شاید ہم دوسروں کے رویوں کی وجہ سے ایسا سوچنے لگیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کے بارے میں سوچتے رہنے سے ہمیں یہ لگنے لگے کہ خدا ہم سے پیار نہیں کرتا۔ ایسے احساسات پر قابو پانے میں کون سی چیز ہماری مدد کر سکتی ہے؟‏

یاد رکھیں کہ یہوواہ خدا وہ دیکھ سکتا ہے جو اِنسان نہیں دیکھ سکتے۔ (‏1-‏سمو 16:‏7‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ خدا ہم میں وہ خوبیاں دیکھ سکتا ہے جو ہم خود میں نہیں دیکھ پاتے۔ خوشی کی بات ہے کہ بائبل یہ سمجھنے میں ہماری مدد کرتی ہے کہ یہوواہ ہمیں کس نظر سے دیکھتا ہے۔ جب ہم بائبل میں لکھی مثالوں اور آیتوں پر غور کرتے ہیں تو ہم جان جاتے ہیں کہ یہوواہ اُن لوگوں سے بہت پیار کرتا ہے جو اُس کی عبادت کرتے ہیں۔‏

ویڈیو ‏”‏بھروسا رکھیں کہ یہوواہ آپ سے پیار کرتا ہے‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • دوڑ میں حصہ لینے والے بچے اور اُس کے باپ کی مثال سے ہمیں کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ ہمارے بارے میں کیا سوچتا ہے؟‏

  • اگر ایک شخص جس نے ماضی میں سنگین گُناہ کِیا ہے، خدا سے دوستی کرنے کے لیے ضروری قدم اُٹھاتا ہے تو وہ اِس بات کا یقین کیسے رکھ سکتا ہے کہ یہوواہ نے اُسے معاف کر دیا ہے؟—‏1-‏یوح 3:‏19، 20‏۔‏

  • داؤد اور یہوسفط کی مثال پر غور کرنے سے بھائی کو کیا فائدہ ہوا؟‏

پاک کلام سے وہ مثالیں جن سے ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ .‏ .‏ .‏

دوسرے ہمارے بارے میں جو بھی سوچیں، یہوواہ ہم سے پیار کرتا ہے

  • حنوک (‏پید 5:‏24؛‏ عبر 11:‏5؛‏ یہوداہ 14، 15‏)‏

  • حنّہ (‏1-‏سمو 1:‏1–‏2:‏11،‏ 18-‏21،‏ 26‏)‏

یہوواہ اُن لوگوں کو معاف کرتا ہے جو دل سے اپنے گُناہوں سے توبہ کرتے ہیں

  • منسّی (‏2-‏توا 33:‏1-‏7،‏ 12، 13‏)‏

  • پولُس (‏1-‏تیم 1:‏12-‏16‏)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں