یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ22 نومبر ص.‏ 11
  • اِس بات کا یقین رکھیں کہ آپ دُنیا کے خاتمے سے بچ جائیں گے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اِس بات کا یقین رکھیں کہ آپ دُنیا کے خاتمے سے بچ جائیں گے
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏بڑی مصیبت“‏ کے دوران یہوواہ کے وفادار رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • ہرمجِدّون کی جنگ—‏خوشی یا خوف کا باعث؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • دُنیا کے خاتمے سے پہلے کیا ہوگا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • یہوواہ کے وفادار رہنے کا عزم کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
م‌زخ22 نومبر ص.‏ 11
ایک بھائی یہوواہ کے گواہوں کی ایک کتاب کا مطالعہ کر رہا ہے۔ وہ اِس بات کا تصور کر رہا ہے کہ یہوواہ کا ایک فرشتہ ہرمجِدّون پر یہوواہ کے بندوں کی حفاظت کر رہا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اِس بات کا یقین رکھیں کہ آپ دُنیا کے خاتمے سے بچ جائیں گے

بہت جلد یہوواہ کا صبر ختم ہو جائے گا اور وہ اِس بُری دُنیا کو تباہ کر دے گا۔ جھوٹا مذہب تباہ ہو جائے گا؛ قوموں کا گروہ مل کر خدا کے بندوں پر حملہ کرے گا اور یہوواہ خدا بُرے لوگوں کو ہرمجِدّون کی جنگ میں ختم کر دے گا۔ خدا کے بندے بڑے شوق سے اِن اہم اور شان‌دار واقعات کے پورا ہونے کے منتظر ہیں۔‏

سچ ہے کہ ہم بڑی مصیبت کے حوالے سے ہر بات نہیں جانتے۔ مثال کے طور پر ہم نہیں جانتے کہ یہ کب شروع ہوگی۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ سیاسی طاقتیں کن باتوں کی وجہ سے مذہب پر حملہ کریں گی۔ ہمیں نہیں پتہ کہ جب قومیں خدا کے بندوں پر حملہ کریں گی تو وہ کتنی دیر تک رہے گا اور وہ کس کس طرح سے اُن پر حملہ کریں گی۔ ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ یہوواہ ہرمجِدّون کی جنگ پر بُرے لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے اصل میں کون سا طریقہ اپنائے گا۔‏

لیکن پاک کلام میں ہمیں وہ تمام معلومات دی گئی ہیں جن کی مدد سے ہم دلیری سے مستقبل میں ہونے والی باتوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم جانتے ہیں کہ ہم ”‏آخری زمانے“‏ کے بالکل آخر میں رہ رہے ہیں۔ (‏2-‏تیم 3:‏1‏)‏ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ مذہب پر حملہ ’‏مختصر کر دیا جائے گا‘‏ تاکہ سچا مذہب تباہ نہ ہو۔ (‏متی 24:‏22‏)‏ ہمیں پتہ ہے کہ یہوواہ اپنے بندوں کو بچائے گا۔ (‏2-‏پطر 2:‏9‏)‏ اور ہمیں یہ بھی پتہ ہے کہ یہوواہ نے جس شخص کو بُرے لوگوں کو ہلاک کرنے اور بڑی بِھیڑ کو ہرمجِدّون سے بچانے کے لیے چُنا ہے، وہ بہت طاقت‌ور ہے اور اِنصاف سے عدالت کرے گا۔—‏مکا 19:‏11،‏ 15، 16‏۔‏

مستقبل میں جو ہونے والا ہے، اُس کی وجہ سے لوگ ”‏ڈر کے مارے چکرا جائیں گے۔“‏ لیکن جب ہم اِس بارے میں پڑھتے اور سوچ بچار کرتے ہیں کہ یہوواہ نے ماضی میں اپنے بندوں کو کیسے بچایا اور وہ مستقبل میں کیا کرے گا تو ہم اِس یقین سے ’‏سیدھے کھڑے ہو سکتے اور اپنے سر اُٹھا سکتے ہیں کہ ہماری نجات کا وقت نزدیک ہے۔‘‏—‏لُو 21:‏26،‏ 28‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں