یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ22 جنوری ص.‏ 11
  • نوجوانو!‏ اپنے امی ابو سے کُھل کر بات کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نوجوانو!‏ اپنے امی ابو سے کُھل کر بات کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏اپنے ماں باپ کی عزت کرو“‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • اپنے گھرانے کی خوشی برقرار رکھنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • والدین!‏ اپنے بچوں کے دل میں یہوواہ کے لیے محبت پیدا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • پاک کلام کے اصولوں سے اپنے بچوں کی مدد کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
م‌زخ22 جنوری ص.‏ 11

مسیحیوں کے طور پر زندگی

نوجوانو!‏ اپنے امی ابو سے کُھل کر بات کریں

آپ کو اپنے امی ابو سے اپنے احساسات کے بارے میں کُھل کر بات کیوں کرنی چاہیے؟ (‏امثا 23:‏26‏)‏ کیونکہ یہوواہ نے اُنہیں آپ کا خیال رکھنے اور آپ کی مدد کرنے کی ذمے‌داری دی ہے۔ (‏زبور 127:‏3، 4‏)‏ اِس لیے اگر آپ اُنہیں اپنی پریشانیاں اور مسئلے نہیں بتائیں گے تو اُن کے لیے آپ کی مدد کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اور آپ کو اُس تجربے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا جو اُنہوں نے اپنی زندگی میں حاصل کِیا ہے۔ کیا اپنی کچھ باتیں اپنے تک رکھنا غلط ہے؟ لازمی نہیں کہ یہ غلط ہو۔ لیکن کبھی بھی اپنے امی ابو کو دھوکے میں نہ رکھیں۔—‏امثا 3:‏32‏۔‏

آپ اپنے امی ابو سے بات کیسے کر سکتے ہیں؟ اُن سے بات کرنے کے لیے کوئی ایسا وقت چُنیں جو آپ کے لیے اور اُن کے لیے ٹھیک ہو۔ اگر آپ کو ایسا کرنا مشکل لگے تو آپ دونوں میں سے کسی ایک کو خط لکھ سکتے ہیں اور اُس میں اُنہیں اپنے احساسات بتا سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کے امی ابو آپ سے کسی ایسے موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں جس پر آپ بات نہیں کرنا چاہتے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟ یاد رکھیں کہ وہ آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے ماں باپ کو اپنا دوست سمجھیں، دُشمن نہیں۔ آپ اپنے امی ابو سے کُھل کر بات‌چیت کرنے کے لیے جو بھی کوشش کریں گے، اُس کا آپ کو ساری زندگی فائدہ ہوگا، یہاں تک کہ ہمیشہ کی زندگی میں بھی۔—‏امثا 4:‏10-‏12‏۔‏

ویڈیو ‏”‏نوجوانی میں میری زندگی—‏مَیں اپنے امی ابو سے کیسے بات‌چیت کر سکتا ہوں؟‏‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏نوجوانی میں میری زندگی—‏مَیں اپنے امی ابو سے کیسے بات‌چیت کر سکتا ہوں؟“‏ سے ایک سین۔ ایک نوجوان لڑکی ہیڈفون لگا کر اپنے لیپ‌ٹاپ پر کچھ کر رہی ہے اور اپنی ماں کی بات سننے کی بجائے اُسے نظرانداز کر رہی ہے۔‏

    آستر اور پارتک کو اپنے بارے میں کس بات کا احساس ہو گیا؟‏

  • ویڈیو ”‏نوجوانی میں میری زندگی—‏مَیں اپنے امی ابو سے کیسے بات‌چیت کر سکتا ہوں؟“‏ سے ایک سین۔ ایک نوجوان لڑکی اپنی ماں سے بات کر رہی ہے اور اُسے فون پر کچھ دِکھا رہی ہے۔‏

    آپ یسوع مسیح سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏

  • ویڈیو ”‏نوجوانی میں میری زندگی—‏مَیں اپنے امی ابو سے کیسے بات‌چیت کر سکتا ہوں؟“‏ سے ایک سین۔ ایک ماں گھر کے کاموں میں سے وقت نکال کر اپنے بچے کے ساتھ کھیل رہی ہے۔‏

    آپ کے امی ابو نے کیسے ظاہر کِیا ہے کہ اُن کو آپ کی فکر ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏نوجوانی میں میری زندگی—‏مَیں اپنے امی ابو سے کیسے بات‌چیت کر سکتا ہوں؟“‏ سے ایک سین۔ باسکٹ‌بال ٹیم کا کوچ تصویر بنا کر اپنی ٹیم کو بتا رہا ہے کہ اُنہیں کیسے کھیلنا ہے۔‏

    آپ کے امی ابو چاہتے ہیں کہ آپ کامیاب ہوں۔‏

    اپنے امی ابو سے بات‌چیت کرنے کے لیے بائبل کے کون سے اصول آپ کے کام آ سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں