مسیحیوں کے طور پر زندگی
یہوواہ کی بنائی ہوئی چیزوں سے اُس کی حکمت پر ہمارا بھروسا بڑھتا ہے
کیا یہوواہ کو ہمیشہ پتہ ہوتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے؟ بےشک! اگر ہم اِس بات پر پورا بھروسا رکھتے ہیں تو ہم ہمیشہ یہوواہ کی رہنمائی میں چلیں گے اور اِس طرح ثابت کریں گے کہ ہم سمجھدار ہیں۔ (امثا 16:3، 9) لیکن جب ہماری سوچ یہوواہ کی سوچ سے فرق ہوتی ہے تو یہوواہ کی رہنمائی پر ہمارے بھروسے کا اِمتحان ہو سکتا ہے۔ یہوواہ کی حکمت پر اپنا بھروسا بڑھانے کے لیے ہم اُس کی بنائی ہوئی چیزوں پر سوچ بچار کر سکتے ہیں۔—امثا 30:24، 25؛ روم 1:20۔
ویڈیو ”کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟ چیونٹیوں کی ایک دوسرے کا راستہ روکے بغیر آگے بڑھنے کی صلاحیت“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
زیادہتر چیونٹیوں کا روز کا معمول کیا ہوتا ہے؟
چیونٹیاں ایک دوسرے کا راستہ روکے بغیر آگے کیسے بڑھ پاتی ہیں؟
چیونٹیاں جس طرح ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتی ہیں، اُس سے اِنسان کیا سیکھ سکتے ہیں؟
ویڈیو ”کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟ شہد کی بڑی مکھی کی اپنی اُڑان کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
چھوٹے ہوائی جہاز اُڑاتے وقت اِنسانوں کو کن مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟
شہد کی بڑی مکھی تیز ہوا میں بھی اپنی اُڑان کو کنٹرول کیسے کرتی ہے؟
شہد کی بڑی مکھی جس طرح اپنی اُڑان کو کنٹرول کرتی ہے، اُس سے سبق سیکھ کر شاید ایک دن اِنسان کیا کرنے کے قابل ہو جائیں؟
آپ کے علاقے میں یہوواہ کی بنائی ہوئی جو چیزیں پائی جاتی ہیں، آپ نے اُن میں یہوواہ کی حکمت کا کون سا ثبوت دیکھا ہے؟