مسیحیوں کے طور پر زندگی
مُنادی کے لیے اِجلاس کو بہتر بنانے کے لیے کچھ مشورے
ہمارے دوسرے اِجلاسوں کی طرح مُنادی کا اِجلاس بھی یہوواہ کی طرف سے ایک بندوبست ہے۔ اِس کے ذریعے ہمیں ایک دوسرے کے لیے محبت ظاہر کرنے اور اچھے کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ (عبر 10:24، 25) اِس اِجلاس کو 5 سے 7 منٹ کا ہونا چاہیے جس میں یہ شامل ہونا چاہیے کہ کون کس کے ساتھ مُنادی کرے گا اور کہاں مُنادی کرے گا اور دُعا بھی اِسی وقت میں کی جانی چاہیے۔ (اگر اِس اِجلاس کے بعد کوئی اَور اِجلاس ہونا ہے تو اِس کا وقت اَور بھی کم ہونا چاہیے۔) مُنادی کے اِجلاس میں پیشوائی کرنے والے بھائی کو پہلے سے اچھی تیاری کرنی چاہیے تاکہ وہ اُس دن مُنادی میں حصہ لینے والے بہن بھائیوں کو اچھے مشورے دے سکے۔ مثال کے طور پر ہفتے اور اِتوار کو ایسے بہن بھائی گروپ میں آتے ہیں جنہوں نے ہفتے کے دوران مُنادی نہیں کی ہوتی۔ اِن دنوں میں اِس بارے میں بات کرنا فائدہمند ہو سکتا ہے کہ ہم مُنادی کے دوران ملنے والے لوگوں سے کیا کہہ سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ اَور کن چیزوں پر بات کرنا فائدہمند ہو سکتا ہے؟
آپ ”مسیحی زندگی اور خدمت—اِجلاس کا قاعدہ“ میں باتچیت کے لیے تجاویز پر بات کر سکتے ہیں۔
آپ بتا سکتے ہیں کہ کسی حالیہ واقعے یا خبر کے ذریعے باتچیت کیسے شروع کر سکتے ہیں۔
آپ اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ ہم کسی اِعتراض کا جواب کیسے دے سکتے ہیں۔
آپ بتا سکتے ہیں کہ کسی ایسے شخص کے ساتھ کیسے بات کی جا سکتی ہے جو خدا کو نہیں مانتا، جو اِرتقا کے نظریے کو مانتا ہے، جو کوئی دوسری زبان بولتا ہے یا جو ایک ایسے مذہب سے تعلق رکھتا ہے جو آپ کے علاقے میں اِتنا عام نہیں۔
آپ بہن بھائیوں کو دِکھا سکتے ہیں کہ وہ ویبسائٹ jw.org پر موجود معلومات، ”جےڈبلیو لائبریری“ ایپ یا بائبل کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں۔
آپ بہن بھائیوں کو سکھا سکتے ہیں کہ وہ ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں سے کسی اوزار کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں۔
آپ بہن بھائیوں کو بتا سکتے ہیں کہ وہ فرق فرق طریقوں سے کیسے مُنادی کر سکتے ہیں جیسے کہ فون کے ذریعے، خطوں کے ذریعے، عوامی جگہوں پر، واپسی ملاقاتیں کرنے سے یا بائبل کورس کرانے سے۔
آپ بہن بھائیوں کو یہ یاد دِلا سکتے ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں، فرق فرق صورتحال میں سمجھداری سے کام کیسے لے سکتے ہیں، اچھے آداب کیسے دِکھا سکتے ہیں، صحیح سوچ کیسے اپنا سکتے ہیں وغیرہ۔
آپ کتاب ”تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں“ میں سے کسی ایک نکتے پر باتچیت کر سکتے ہیں یا اِس کی کوئی ویڈیو دِکھا سکتے ہیں۔
آپ یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ بہن بھائی اپنے ساتھ مُنادی کرنے والے مبشر کا حوصلہ کیسے بڑھا سکتے ہیں۔
آپ مُنادی کے حوالے سے کوئی آیت بتا سکتے ہیں یا کوئی حوصلہافزا تجربہ بتا سکتے ہیں۔