یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ21 مئی ص.‏ 13
  • اپنے گھر والوں کے لیے محبت ظاہر کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے گھر والوں کے لیے محبت ظاہر کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ کا گھرانہ خوش رہ سکتا ہے
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کا نسخہ
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • ایک پائدار شادی کیلئے دو کُنجیاں
    خاندانی خوشی کا راز
  • اپنے گھرانے میں میل‌ملاپ قائم رکھیں
    خاندانی خوشی کا راز
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
م‌زخ21 مئی ص.‏ 13
ایک گھرانہ اِجلاس میں گیت گا رہا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اپنے گھر والوں کے لیے محبت ظاہر کریں

جس طرح گوند چیزوں کو جوڑتی ہے اُسی طرح محبت ایک گھرانے کو جوڑ کر رکھتی ہے۔ محبت کے بغیر ایک گھرانے کا متحد رہنا اور مل کر چلنا مشکل ہو سکتا ہے۔ میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے اور اپنے بچوں کے لیے محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

جو شوہر اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے، وہ اپنی بیوی کی ضرورتوں اور احساسات کا خیال رکھتا ہے اور اُس کی رائے کا احترام کرتا ہے۔ (‏اِفس 5:‏28، 29‏)‏ وہ اپنے گھرانے کی ضرورتیں پوری کرتا ہے اور یہوواہ کے قریب رہنے میں اُس کی مدد کرتا ہے اور ایسا کرنے کا ایک طریقہ باقاعدگی سے خاندانی عبادت کرنا ہے۔ (‏1-‏تیم 5:‏8‏)‏ جو بیوی اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے، وہ اپنے شوہر کی تابع‌دار ہوتی ہے اور دل سے اُس کا احترام کرتی ہے۔ (‏اِفس 5:‏22،‏ 33؛‏ 1-‏پطر 3:‏1-‏6‏)‏ شوہر اور بیوی دونوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو دل سے معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔ (‏اِفس 4:‏32‏)‏ جو ماں باپ اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں، وہ اپنے ہر بچے کو توجہ دیتے ہیں اور اُسے یہوواہ سے محبت کرنا سکھاتے ہیں۔ (‏اِست 6:‏6، 7؛‏ اِفس 6:‏4‏)‏ وہ اِن سوالوں پر غور کرتے ہیں:‏ ”‏میرے بچوں کو سکول میں کن مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟“‏ ”‏اور وہ اپنے ہم‌عمروں کے دباؤ کا سامنا کیسے کر رہے ہیں؟“‏ جب ایک گھرانے میں محبت ہوتی ہے تو اُس کے سب افراد خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔‏

ویڈیو ‏”‏اپنے گھرانے میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏اپنے گھرانے میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں“‏ کا ایک سین۔ اِجلاس سے واپس آنے کے بعد میاں بیوی ایک آیت پر بات کر رہے ہیں۔‏

    ایک شوہر کس لحاظ سے اپنی بیوی سے پیار کرتا اور اُسے کھلاتا پلاتا ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏اپنے گھرانے میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں“‏ کا ایک سین۔ اِجلاس سے واپس آنے کے بعد ایک بہن اپنے غیر ایمان شوہر کی بات پڑے غور سے سن رہی ہے اور اُسے اپنی محبت کا یقین دِلا رہی ہے۔‏

    جو بیوی اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے، وہ اُس کے لیے گہرا احترام کیسے ظاہر کرتی ہے؟‏

  • ویڈیو ”‏اپنے گھرانے میں کبھی نہ ختم ہونے والی محبت ظاہر کریں“‏ کا ایک سین۔ ایک گھرانہ ہلکا پھلکا کھانا کھاتے وقت اُن نکتوں پر بات کر رہا ہے جو اُس نے اِجلاس سے سیکھے ہیں۔‏

    جو والدین اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں، وہ خدا کے کلام کو اپنے بچوں کے ذہن‌نشین کیسے کرتے ہیں؟‏

موبائل یا ٹیبلٹ وغیرہ کے اِستعمال کے سلسلے میں محتاط رہیں

ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے سے گھر والوں کا آپس میں رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔لیکن موبائل یا ٹیبلٹ وغیرہ اِس وقت کو کھا سکتے ہیں۔ والدین ایک حد مقرر کر سکتے ہیں کہ وہ اور اُن کے بچے کتنی دیر تک موبائل یا ٹیبلٹ وغیرہ اِستعمال کریں گے۔ اِس کے علاوہ اگر بچے چھوٹے ہیں تو والدین کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اِنٹرنیٹ پر بات کرنے کی اِجازت دیں گے یا نہیں اور اگر اِجازت دیں گے تو کن کے ساتھ۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں