پاک کلام سے سنہری باتیں | احبار 8-9
یہوواہ کی برکت کا ثبوت
8:6-9، 12؛ 9:1-5، 23، 24
جب ہارون اور اُن کے بیٹوں نے کاہن بننے کے بعد پہلی بار جانوروں کی قربانیاں چڑھائیں تو یہوواہ نے آسمان سے آگ نازل کی جس نے قربانی کو پوری طرح سے بھسم کر دیا۔ یوں یہ ثابت ہوا کہ یہوواہ نے ہارون اور اُن کے بیٹوں کے کاہن مقرر ہونے پر اپنی منظوری دی ہے۔ ایسا کرنے سے یہوواہ نے اُن سب اِسرائیلیوں کی جو وہاں جمع تھے اور یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے، یہ حوصلہافزائی کی کہ وہ کاہنوں کی حمایت کریں۔ آج یہوواہ عظیم کاہنِاعظم یسوع مسیح کو اِستعمال کر رہا ہے جو کہ آسمان پر ہیں۔ (عبر 9:11، 12) 1919ء میں یسوع نے مسحشُدہ مسیحیوں کے ایک چھوٹے سے گروہ کو ”وفادار اور سمجھدار غلام“ کے طور پر مقرر کِیا۔ (متی 24:45) اِس بات کے کیا ثبوت ہیں کہ یہوواہ وفادار غلام کو برکت دے رہا ہے، اِس کی حمایت کر رہا ہے اور اُس نے اِسے اپنی منظوری دی ہے؟
شدید اذیت کا سامنا کرنے کے باوجود بھی وفادار غلام ہمیں باقاعدگی سے روحانی کھانا دیتا آیا ہے۔
پیشگوئی کے عین مطابق ”ساری دُنیا میں“ خوشخبری سنائی جا رہی ہے۔—متی 24:14
ہم دلوجان سے وفادار اور سمجھدار غلام کی حمایت کیسے کر سکتے ہیں؟