پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج 25-26
خیمۂاِجتماع کی سب سے خاص چیز
25: 9، 21، 22
عہد کا صندوق، خیمۂاِجتماع اور بنیاِسرائیل کے خیموں میں سب سے خاص چیز تھا۔ اِس صندوق کے اُوپر موجود دو کروبیوں کے درمیان ایک بادل نظر آتا تھا جو یہوواہ کی موجودگی کا نشان تھا۔ یومِکفارہ کے دن کاہنِاعظم مُقدسترین خانے میں داخل ہوتا تھا اور بنی اِسرائیل کے گُناہوں کی معافی کے لیے بکرے یا بیل کا خون عہد کے صندوق کے سامنے چھڑکتا تھا۔ (احبا 16:14، 15) یہ اِس بات کا اِشارہ تھا کہ عظیم کاہنِاعظم یسوع مسیح آسمان پر یہوواہ کے حضور حاضر ہوں گے اور فدیے کی قیمت پیش کریں گے۔—عبر 9:24-26۔
نیچے دی گئی آیتوں کو اُن فائدوں سے ملائیں جو ہمیں فدیے کے ذریعے ملتے ہیں:
آیتیں
فائدے
ہمیشہ کی زندگی کی اُمید
گُناہوں کی معافی
صاف ضمیر
اِن فائدوں کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟