یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 ستمبر ص.‏ 3
  • جھوٹی باتیں پھیلانے سے خبردار رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جھوٹی باتیں پھیلانے سے خبردار رہیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ حقائق تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • ‏”‏نادان ہر بات کا یقین کر لیتا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کرتے رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • انٹرنیٹ کا استعمال—‏خطرات سے خبردار رہیں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 ستمبر ص.‏ 3

مسیحیوں کے طور پر زندگی

جھوٹی باتیں پھیلانے سے خبردار رہیں

ایک عورت خریداری کرتے ہوئے اپنے فون پر کچھ دیکھ کر چونک گئی ہے۔‏

آج‌کل اخباروں، ریڈیو، ٹی‌وی اور اِنٹرنیٹ کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک بڑی تیزی سے معلومات پہنچائی جا سکتی ہیں۔ لیکن جو لوگ سچے خدا کی عبادت کرتے ہیں، وہ انجانے میں بھی کوئی غلط معلومات نہیں پھیلانا چاہتے۔ (‏زبور 31:‏5؛‏ خر 23:‏1)‏ جھوٹی معلومات پھیلانے سے بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ایک بات سچی ہے یا جھوٹی تو خود سے یہ سوال پوچھیں:‏

  • ‏”‏جو شخص مجھے یہ بات بتا رہا ہے کیا مَیں اُس پر بھروسا کر سکتا ہوں؟“‏ ہو سکتا ہے کہ جو شخص آپ کو کوئی بات بتا رہا ہے، اُسے خود بھی پوری بات کا نہ پتہ ہو۔ کوئی بات ایک شخص سے دوسرے شخص کے پاس جاتے جاتے بالکل بدل جاتی ہے۔ ایسی صورت میں خبردار رہیں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ اصل بات کیا ہے۔ جن کے پاس کلیسیا میں ذمے‌داریاں ہیں، اُن کی دی ہوئی معلومات پر لوگ بھروسا کرتے ہیں۔ اِس لیے اُنہیں کوئی ایسی معلومات پھیلانے سے خبردار رہنا چاہیے جس کا اُن کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔‏

  • ‏”‏کیا اِس بات سے کسی کی بدنامی ہو سکتی ہے؟“‏ اگر ایک بات سے کسی شخص یا کچھ لوگوں کی بدنامی ہو سکتی ہے تو بہتر ہے کہ آپ اُس بات کو نہ دُہرائیں۔—‏امثا 18:‏8؛‏ فل 4:‏8‏۔‏

  • ‏”‏کیا اِس بات پر بھروسا کِیا جا سکتا ہے؟“‏ جب آپ کوئی چونکا دینے والی بات یا واقعہ سنیں تو خبردار رہیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ سچ نہ ہو۔‏

ویڈیو ‏”‏مَیں دوسروں کی بُرائیاں کرنے سے کیسے بچ سکتا ہوں؟‏‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ایک لڑکا نشانہ لگانے والے بورڈ پر بندھا ہوا ہے اور اُس کے ارد گِرد بورڈ پر بہت سے چاقو لگے ہوئے ہیں۔‏

    امثال 12:‏18 کے مطابق ہماری باتوں سے دوسروں کو کیا نقصان ہو سکتا ہے؟‏

  • کچھ لوگ گروپ بنا کر کھڑے ہیں اور دوسروں کی بُرائیاں کر رہے ہیں۔‏

    فِلپّیوں 2:‏4 سے ہم دوسروں کے بارے میں بات کرنے کے حوالے سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

  • ایک شخص دوسروں کی بُرائیاں کر رہا ہے اور دوسرا شخص اُس سے مُنہ پھیر رہا ہے

    جب ہمیں لگے کہ بات‌چیت کرتے وقت کسی کی بُرائیاں ہونے لگی ہیں یا طنزیہ بات‌چیت شروع ہو گئی ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • ایک شخص دوسروں کی بُرائیاں کر رہا ہے اور دوسرے شخص نے رپورٹر والے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور نوٹس لے رہا ہے۔‏

    دوسروں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے ہمیں خود سے کون سے سوال پوچھنے چاہئیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں