یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ20 اگست ص.‏ 3
  • یہوواہ کے وفادار رہنے کا عزم کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کے وفادار رہنے کا عزم کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایسی خوبیاں پیدا کریں جو خدا کو پسند ہیں—‏دلیری
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • دلیر بننا مشکل نہیں ہے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2021ء
  • ‏’‏ہمت باندھیں اور کام کریں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • دلیری مجھ کو دے
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
م‌زخ20 اگست ص.‏ 3

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ کے وفادار رہنے کا عزم کریں

یہ کیوں ضروری ہے؟‏ بہت جلد ایسے حیران‌کُن واقعات ہوں گے جن میں ہماری دلیری اور یہوواہ پر ہمارے ایمان کا اِتنا کڑا اِمتحان ہوگا جتنا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ بڑی مصیبت کا آغاز جھوٹے مذہب کی تباہی سے ہوگا۔ (‏متی 24:‏21؛‏ مکا 17:‏16، 17‏)‏ مصیبت کی اُس گھڑی میں ہم لوگوں کو صاف صاف بتائیں گے کہ خدا کی عدالت کا وقت آنے والا ہے۔ (‏مکا 16:‏21‏)‏ ماجوج کا جوج ہم پر حملہ کرے گا۔ (‏حِز 38:‏10-‏12، 14-‏16)‏ اِس کے نتیجے میں یہوواہ اپنے بندوں کو بچانے کے لیے ”‏قادرِمطلق خدا کے روزِعظیم کی لڑائی“‏ شروع کرے گا۔ (‏مکا 16:‏14،‏ 16‏)‏ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم مستقبل میں ہونے والے اِن واقعات کے دوران دلیر بنیں اور یہوواہ کے وفادار رہیں تو ہمیں ابھی سے مشکلوں کے باوجود اپنے ایمان پر قائم رہنا چاہیے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • دلیری سے یہوواہ کے راست معیاروں پر قائم رہیں۔—‏یسع 5:‏20‏۔‏

  • اپنے ہم‌ایمانوں کے ساتھ مل کر یہوواہ کی عبادت کرتے رہیں۔—‏عبر 10:‏24، 25‏۔‏

  • یہوواہ کی تنظیم کی طرف سے ملنے والی ہدایات کو فوراً مانیں۔—‏عبر 13:‏17‏۔‏

  • اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ اُس نے ماضی میں اپنے بندوں کی حفاظت کیسے کی۔—‏2-‏پطر 2:‏9‏۔‏

  • یہوواہ سے دُعا کریں اور اُس پر بھروسا کریں۔—‏زبور 112:‏7، 8‏۔‏

ویڈیو ‏”‏وہ واقعات جن میں ہمیں دلیری ظاہر کرنی ہوگی—‏حصہ‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو ”‏وہ واقعات جن میں ہمیں دلیری ظاہر کرنی ہوگی“‏ کا ایک سین۔ ایک بہن عبادت‌گاہ میں نوٹس بورڈ پر یہ دیکھنے کے بعد کچھ سوچ رہی ہے کہ جب کلیسیا کو ملا دیا جائے گا تو وہ کس کلیسیا میں جائے گی۔‏

    جب ایک کلیسیا کو دوسری کلیسیا کے ساتھ ملایا گیا تو اُس کلیسیا کے مبشروں کی فرمانبرداری کا اِمتحان کیسے ہوا؟‏

  • ویڈیو ”‏وہ واقعات جن میں ہمیں دلیری ظاہر کرنی ہوگی“‏ کا ایک سین۔ وہی بہن دو اَور بہنوں کے ساتھ یہ بات کر رہی ہے کہ کلیسیاؤں کو ملانے کے بعد اصل میں کسے کس کلیسیا میں جانا چاہیے تھا۔‏

    یہوواہ کی تنظیم کی فرمانبرداری کرنے سے ہمارے اندر دلیری کیسے پیدا ہوگی؟‏

  • ویڈیو ”‏وہ واقعات جن میں ہمیں دلیری ظاہر کرنی ہوگی“‏ کا ایک سین۔ یہ بچہ کتاب ”‏گارڈز کنگڈم رُولز“‏ میں سے ہرمجِدّون کے بارے میں ایک تصویر دیکھ کر پریشان ہے۔‏

    ہرمجِدّون کی جنگ کے دوران ہمیں دلیری ظاہر کرنے کی ضرورت کیوں ہوگی؟‏

  • ویڈیو ”‏وہ واقعات جن میں ہمیں دلیری ظاہر کرنی ہوگی“‏ کا ایک سین۔ یہوسفط اور اُن کے ساتھی میدان جنگ میں آ کر دیکھ رہے ہیں کہ اُن کے دُشمنوں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔‏

    خود کو ابھی سے اُن واقعات کے لیے تیار کریں جن میں ہمیں دلیری ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی۔‏

    بائبل کے کس واقعے پر غور کرنے سے اِس بات پر ہمارا ایمان مضبوط ہو سکتا ہے کہ یہوواہ اپنے بندوں کو بچانے کی طاقت رکھتا ہے؟—‏2-‏توا 20:‏1-‏24‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں