مسیحیوں کے طور پر زندگی
پاک چالچلن اور گہرا احترام ظاہر کرنے سے دل جیتیں
دیکھا گیا ہے کہ مسیحی بہنیں اکثر اپنے اچھے چالچلن سے اپنے غیرایمان شوہروں کو سچائی کی طرف مائل کر لیتی ہیں۔ لیکن اِس کے لیے شاید اُنہیں کئی سالوں تک مشکلات برداشت کرنی پڑیں۔ (1-پطر 2:21-23؛ 3:1، 2) اگر آپ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو اچھائی سے بُرائی پر غالب آتی رہیں۔ (روم 12:21) یاد رکھیں کہ آپ کے جیون ساتھی پر آپ کی باتوں سے زیادہ آپ کی مثال کا اچھا اثر ہو سکتا ہے۔
معاملات کو اپنے جیون ساتھی کی نظر سے دیکھنے کی کوشش کریں۔ (فل 2:3، 4) اُس کے احساسات کو سمجھیں اور ایک بیوی کے طور پر اپنی ذمےداریوں کو اچھے سے نبھانے کی پوری کوشش کریں۔ اُس کی بات دھیان سے سنیں۔ (یعقو 1:19) صبر سے کام لیں اور اُسے اپنی محبت کا یقین دِلائیں۔ اگر آپ کا شوہر آپ کے لیے ویسی مہربانی اور عزت نہیں بھی دِکھاتا جیسی آپ دِکھاتی ہیں تو اِس بات کا یقین رکھیں کہ یہوواہ آپ کی وفاداری کی بہت قدر کرتا ہے۔—1-پطر 2:19، 20۔
پنجابی (شاہ مکھی) ویڈیو ”یہوواہ سانوں ساڈا بھار چکن دی طاقت دیندا اے“ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
بہن گریس لی کو اپنی شادیشُدہ زندگی کے شروع میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
اُن کے دل میں بائبل کی سچائیاں سیکھنے کا شوق کیسے پیدا ہوا؟
بپتسمہ لینے کے بعد بہن گریس کو جن مشکلات کا سامنا ہوا، وہ اُنہیں کیسے برداشت کر پائیں؟
بہن گریس نے اپنے شوہر کے لیے کیا دُعا کی؟
اپنے چالچلن کو پاک رکھنے اور اپنے شوہر کا گہرا احترام کرنے کی وجہ سے بہن گریس کو کون سی برکتیں ملیں؟
پاک چالچلن اور گہرے احترام کا دوسروں پر واقعی بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔