یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 اگست ص.‏ 5
  • نوجوانو!‏ ”‏شوق سے اچھے کام“‏ کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نوجوانو!‏ ”‏شوق سے اچھے کام“‏ کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • پائنیر خدمتگزاری کی برکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے سے یہوواہ کی تعریف کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2020ء
  • پائنیروں کیلئے گھنٹوں کے تقاضوں میں ردوبدل
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • پائنیر خدمت کی برکات
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 اگست ص.‏ 5

مسیحیوں کے طور پر زندگی

نوجوانو!‏ ”‏شوق سے اچھے کام“‏ کریں

طِطُس کے نام خط میں پولُس نے نوجوانوں کو جن میں طِطُس بھی شامل تھے، نصیحت کی کہ وہ ”‏ہر معاملے میں اچھے کام کر کے اچھی مثال قائم“‏ کرنے کی کوشش کریں۔ (‏طط 2:‏6، 7‏)‏ دوسرے باب میں آگے چل کر پولُس کہتے ہیں کہ یہوواہ کے بندوں کو پاک کِیا جا رہا ہے تاکہ وہ ”‏شوق سے اچھے کام“‏ کریں۔ (‏طط 2:‏14‏)‏ اِن میں سے ایک اچھا کام خدا کی بادشاہت کی مُنادی کرنا اور اِس کے بارے میں تعلیم دینا ہے۔ اگر آپ نوجوان ہیں تو کیا آپ مددگار پہل‌کار یا پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کے لیے اپنی طاقت اور توانائی اِستعمال کر سکتے ہیں؟—‏امثا 20:‏29‏۔‏

اگر آپ پہل‌کار بننا چاہتے ہیں تو یہ سوچیں کہ اِس منصوبے کو پورا کرنے کے لیے آپ کو کیا کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ (‏لُو 14:‏28-‏30‏)‏ مثلاً آپ کُل‌وقتی خدمت کے دوران اپنے خرچے کیسے پورے کریں گے؟ اور مُنادی کے گھنٹے کیسے پورے کریں گے؟ اِس سلسلے میں یہوواہ سے دُعا کریں۔ (‏زبور 37:‏5‏)‏ اپنے منصوبوں کے بارے میں اپنے امی ابو اور اُن پہل‌کاروں کے ساتھ بات کریں جو اچھی طرح اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اور پھر اپنے منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے قدم اُٹھائیں۔ آپ شوق سے یہوواہ کی خدمت کرنے کے لیے جو کوششیں کرتے ہیں، وہ اُن پر برکت ضرور ڈالے گا۔‏

ویڈیو ‏”‏یہوواہ کی بڑائی کرنے والے نوجوان‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • کچھ نوجوانوں کو پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کے سلسلے میں کن مشکلات کا سامنا تھا اور اُنہوں نے اِن پر قابو کیسے پایا؟‏

  • والدین پہل‌کار بننے میں اپنے بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • مُنادی کے لیے شیڈول بنانا ضروری کیوں ہے؟‏

  • کلیسیا کے بہن بھائی پہل‌کاروں کی مدد اور حوصلہ‌افزائی کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • پہل‌کاروں کو کون سی برکتیں ملتی ہیں؟‏

ایک نوجوان بہن پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کے حوالے سے اپنے ابو سے بات کر رہی ہے؛ ایک نوجوان پہل‌کار اپنے لیے مُنادی کا شیڈول بنا رہا ہے؛ ایک نوجوان بہن ایک دوسری بہن کے ساتھ مُنادی کر رہی ہے؛ ایک نوجوان بہن بائبل کورس کرا رہی ہے۔‏

مَیں پہل‌کار بننے کا اپنا منصوبہ کیسے پورا کر سکتا ہوں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں