مسیحیوں کے طور پر زندگی
آپ تجربہکار بھائیوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
کیا آپ کو حال ہی میں کلیسیا کے بزرگ یا خادم کے طور پر مقرر کِیا گیا ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کلیسیا کے دوسرے بزرگوں اور خادموں کی نسبت زیادہ پڑھے لکھے ہوں یا آپ کے پاس ایسی مہارتیں اور صلاحیتیں ہوں جو اُن کے پاس نہیں ہیں۔ لیکن پھر بھی آپ اِن بزرگوں اور خادموں سے اور اُن وفادار بھائیوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جو بڑھتی عمر، بیماری یا گھریلو ذمےداریوں کی وجہ سے اب کلیسیا میں بزرگ یا خادم کے طور پر خدمت نہیں کر رہے۔
ویڈیو ”تجربہکار بھائیوں کا احترام کریں“ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
1. بھائی رچرڈز نے بھائی بیلو کے لیے احترام کیسے ظاہر کِیا؟
2. بھائی بین سے کیا غلطی ہوئی اور اِس کی کیا وجہ تھی؟
3. بھائی بین نے اِلیشع نبی کی مثال پر غور کرنے سے کیا سیکھا؟
4. ہم سب تجربہکار مسیحیوں کے لیے احترام کیسے ظاہر کر سکتے ہیں اور اُن سے کیسے سیکھ سکتے ہیں؟