پاک کلام سے سنہری باتیں | اعمال 23، 24
فسادی ہونے اور بغاوت پر اُکسانے کا اِلزام
23:12، 16؛ 24:2، 5، 6، 10-21
یروشلیم کے یہودیوں نے ”قسم کھائی کہ اگر وہ پولُس کو قتل کرنے سے پہلے کچھ کھائیں یا پئیں تو اُن پر خدا کی لعنت ہو۔“ (اعما 23:12) لیکن یہوواہ خدا کی مرضی یہ تھی کہ پولُس روم جا کر گواہی دیں۔ (اعما 23:11) پولُس کے بھانجے کو یہودیوں کی سازش کا پتہ چل گیا اور اُس نے پولُس کو اِس کی خبر دی۔ یوں پولُس کی جان بچ گئی۔ (اعما 23:16) اِس واقعے سے ہم کیا سیکھتے ہیں . . .
اُن کوششوں کے بارے میں جو خدا کے مقصد میں رُکاوٹ ڈالنے کے لیے کی جاتی ہیں؟
اُن ذریعوں کے بارے میں جن سے خدا ہماری مدد کر سکتا ہے؟
دلیری کے بارے میں؟