مسیحیوں کے طور پر زندگی
محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—سچائی سے خوش ہوں
یہ کیوں ضروری ہے؟ یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرتے ہوئے ہمیں خدا کے مقاصد کے متعلق سچائی کے بارے میں گواہی دینی چاہیے۔ (یوح 18:37) اِس کے علاوہ ہمیں جھوٹ اور بُرائی سے بھری دُنیا میں رہنے کے باوجود سچائی سے خوش ہونا چاہیے، سچ بولنا چاہیے اور اُن باتوں پر دھیان دینا چاہیے جو سچی ہیں۔—1-کُر 13:6؛ فل 4:8۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟
یہ عزم کریں کہ آپ نہ تو دوسروں کے بارے میں ایسی باتیں سنیں گے جن سے اُن کی بدنامی ہو اور نہ ہی اِنہیں پھیلائیں گے۔—1-تھس 4:11۔
دوسروں کی مصیبت پر خوش نہ ہوں۔
مثبت اور حوصلہافزا باتوں سے خوش ہوں۔
ویڈیو ” ’آپس میں محبت رکھیں‘—بدکاری سے نہیں بلکہ راستی سے خوش ہوں“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
ڈیبی کس لحاظ سے ”بُرائی سے خوش“ ہو رہی تھیں؟
ایلس نے ڈیبی کے ساتھ اپنی باتچیت کا رُخ مثبت باتوں کی طرف کیسے موڑا؟
کچھ اچھی باتیں کون سی ہیں جن پر ہم باتچیت کر سکتے ہیں؟
بُرائی سے نہیں بلکہ سچائی سے خوش ہوں۔