مسیحیوں کے طور پر زندگی
گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—باتچیت شروع کریں تاکہ گواہی دے سکیں
یسوع مسیح اِس لیے ایک سامری عورت کو غیرمنظم گواہی دے پائے کیونکہ اُنہوں نے پہلے اُس عورت سے عام باتچیت شروع کی۔ ہم اجنبیوں سے باتچیت شروع کرنے کے سلسلے میں اپنی مہارتوں کو کیسے نکھار سکتے ہیں؟
لوگوں سے دوستانہ انداز میں پیش آئیں اور اُن سے بات کریں۔ حالانکہ یسوع تھکے ہوئے تھے پھر بھی اُنہوں نے اُس عورت سے بس پانی مانگنے سے باتچیت شروع کی۔ اِسی طرح آپ بھی سلام دُعا کرنے سے بات شروع کر سکتے ہیں اور پھر موسم یا کسی حالیہ واقعے کے بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ شروع میں ہمارا مقصد بس باتچیت شروع کرنا ہے۔ لہٰذا کسی بھی ایسے موضوع پر بات کریں جس میں اُس شخص کی دلچسپی ہو سکتی ہے۔ اگر وہ شخص کوئی ردِعمل نہیں دِکھاتا تو کسی اَور سے بات کرنے کی کوشش کریں۔ یہوواہ خدا سے دلیری مانگیں۔—نحم 2:4؛ اعما 4:29۔
باتچیت کے دوران ایسے موقعوں کی تلاش میں رہیں جب آپ اُس شخص کو خوشخبری سنا سکیں۔ لیکن جلدبازی سے کام نہ لیں۔ باتچیت کو اپنے آپ آگے بڑھنے دیں۔ اگر آپ زبردستی بات کا رُخ موڑنے کی کوشش کریں گے تو ہو سکتا ہے کہ یہ اُس شخص کے لیے پریشانی کا باعث ہو اور وہ باتچیت ختم کر دے۔ اگر آپ کے گواہی دینے سے پہلے ہی باتچیت ختم ہو جاتی ہے تو بےحوصلہ نہ ہوں۔ اگر آپ کو خوشخبری کے بارے میں بتانا مشکل لگتا ہے تو اِس مقصد کو ذہن میں رکھے بغیر کہ آپ کو گواہی دینی ہے، دوسروں سے باتچیت شروع کرنے کی مشق کریں۔ [پہلی ویڈیو چلائیں اور اِس پر باتچیت کریں۔]
باتچیت کے دوران گواہی دینے کا موقع پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ آپ اپنے ایمان کے بارے میں کچھ ایسا کہہ سکتے ہیں جو اُس شخص کے دل کو چُھو لے اور وہ اِس کے بارے میں مزید جاننا چاہے۔ یسوع مسیح نے اُس عورت سے ایسی باتیں کہیں جن سے اُس کی دلچسپی بڑھی اور اُسے سوال پوچھنے کی ترغیب ملی۔ پھر جب یسوع نے اُسے خوشخبری سنائی تو اصل میں وہ بس اُس کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ [دوسری ویڈیو چلائیں اور اِس پر باتچیت کریں اور پھر تیسری ویڈیو چلائیں اور اِس پر باتچیت کریں۔]