یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ18 جون ص.‏ 7
  • سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کے خطرات سے بچیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کے خطرات سے بچیں!‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • اِنٹرنیٹ پر آپ کے دوست کون ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • مجھے اُن ویب‌سائٹس کے متعلق کیا جاننا چاہئے جن پر دوستوں سے رابطہ کِیا جاتا ہے؟ (‏پہلا حصہ)‏
    جاگو!‏—‏2011ء
  • کیا سوشل میڈیا کی وجہ سے آپ کے بچے کو نقصان ہو رہا ہے؟—‏پاک کلام ماں باپ کی مدد کیسے کر سکتا ہے؟‏
    مزید موضوعات
  • وزارتِ‌صحت کے ایک اعلیٰ افسر نے خبردار کِیا ہے کہ سوشل میڈیا کا نوجوانوں کی صحت پر بہت بُرا اثر پڑ سکتا ہے—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏
    مزید موضوعات
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
م‌زخ18 جون ص.‏ 7

مسیحیوں کے طور پر زندگی

سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کے خطرات سے بچیں!‏

یسوع پتھر کو روٹی بنانے سے اِنکار کر رہے ہیں۔‏

یہ کیوں ضروری ہے؟‏ زیادہ‌تر اوزاروں کی طرح سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس فائدہ‌مند ہونے کے ساتھ ساتھ نقصان‌دہ بھی ہو سکتی ہیں۔ کچھ مسیحیوں نے فیصلہ کِیا ہے کہ وہ اِن سائٹس کو اِستعمال نہیں کریں گے جبکہ کچھ مسیحی اپنے گھر والوں اور دوستوں سے رابطے میں رہنے کے لیے اِنہیں اِستعمال کرتے ہیں۔ مگر شیطان چاہتا ہے کہ ہم سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کو سمجھ‌داری سے اِستعمال نہ کریں کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ایسا کرنے سے ہماری نیک‌نامی اور یہوواہ کے ساتھ ہماری دوستی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لیکن یسوع مسیح کی طرح ہم بھی خدا کے کلام میں درج اصولوں کی مدد سے خطروں کو بھانپ سکتے ہیں اور اِن سے بچ سکتے ہیں۔—‏لُو 4:‏4،‏ 8،‏ 12‏۔‏

اِن خطروں سے بچیں:‏

  • سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ اِستعمال۔‏ سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس یا سوشل میڈیا پر بے‌شمار گھٹنے صرف کرنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ ہمارے پاس یہوواہ کی خدمت کرنے کے لیے وقت نہ بچے۔‏

    پاک کلام میں درج اصول:‏ اِفس 5:‏15، 16؛‏ فل 1:‏10

  • نامناسب مواد۔‏ جنسی خواہش کو بھڑکانے والی تصویریں دیکھنے کی وجہ سے ایک شخص کو فحش مواد دیکھنے کی لت لگ سکتی ہے یا وہ بدچلنی میں پڑ سکتا ہے۔ یہوواہ خدا سے برگشتہ لوگوں کے مواد یا بلا‌گز پڑھنے کی وجہ سے ایک سچے مسیحی کا ایمان تباہ ہو سکتا ہے۔‏

    پاک کلام میں درج اصول:‏ متی 5:‏28؛‏ فل 4:‏8

  • نامناسب تصویریں یا تبصرے۔‏ چونکہ اِنسان کا دل حیلہ‌باز ہے اِس لیے یہ ایک شخص کو کسی سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹ پر نامناسب تبصرے یا تصویریں ڈالنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔ لیکن اِس وجہ سے کسی کی نیک‌نامی کو نقصان پہنچ سکتا ہے یا اُس کا ایمان کمزور پڑ سکتا ہے۔‏

    پاک کلام میں درج اصول:‏ روم 14:‏13؛‏ اِفس 4:‏29

ویڈیو ‏”‏سوشل نیٹ‌ورکنگ سائٹس کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کریں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر سوچیں کہ آپ اِن صورتحال سے کیسے بچ سکتے ہیں:‏

سوشل میڈیا کی وجہ سے ایک چور کو پتہ ہے کہ گھر والے چھٹی پر گئے ہیں۔‏
ایک لڑکی نوکری کے لیے اِنٹرویو دینے گئی ہے لیکن اِنٹرویو لینے والے نے سوشل میڈیا پر اُس کی نامناسب تصویر دیکھ لی ہے۔‏
سوشل میڈیا پر نامناسب زبان اِستعمال کی جا رہی ہے۔‏
رات گئے تک سوشل میڈیا اِستعمال کرنے والے ایک لڑکے کو صبح اُٹھنا مشکل لگ رہا ہے۔‏
    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں