یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ18 اپریل ص.‏ 8
  • مُنادی کرنا اور تعلیم دینا شاگرد بنانے کے لیے لازمی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی کرنا اور تعلیم دینا شاگرد بنانے کے لیے لازمی ہے
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اُن لوگوں کی شاگرد بننے میں مدد کریں جو ”‏ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر چلنے کی طرف مائل“‏ ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • کیا آپ لوگوں کو شاگرد بنانے میں مدد کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • بائبل موضوعات برائے گفتگو
    بائبل موضوعات برائے گفتگو
  • گھربہ‌گھر مُنادی کرنا کیوں ضروری ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
م‌زخ18 اپریل ص.‏ 8

مسیحیوں کے طور پر زندگی

مُنادی کرنا اور تعلیم دینا شاگرد بنانے کے لیے لازمی ہے

یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو حکم دیا کہ وہ جائیں اور شاگرد بنائیں۔ (‏متی 28:‏19‏)‏ اِس حکم پر عمل کرنے میں مُنادی کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم دینا بھی شامل ہے۔ لہٰذا ہمیں وقتاًفوقتاً خود سے پوچھنا چاہیے کہ ”‏مَیں شاگرد بنانے کے اِن اہم پہلوؤں کے حوالے سے اپنے اندر بہتری کیسے لا سکتا ہوں؟“‏

مُنادی کرنے کا مطلب

اِس بات کا اِنتظار کرنے کی بجائے کہ لوگ ہمارے پاس آئیں، ہمیں خود ایسے لوگوں کی تلاش کرنی چاہیے جو ہمارے پیغام کو قبول کریں۔ (‏متی 10:‏11‏)‏ جب ہم مُنادی کرتے ہیں تو کیا ہم اپنے آس‌پاس موجود ہر شخص کو گواہی دینے کے لیے تیار رہتے ہیں؟ (‏اعما 17:‏17‏)‏ پولُس رسول نے بھی لگن سے مُنادی کی تھی جس کے نتیجے میں لِدیہ شاگرد بنی تھیں۔—‏اعما 16:‏13-‏15‏۔‏

سموئیل، اِزیقی‌ایل کو ایک رسالہ دے رہے ہیں؛ سولومن اور میری، اِزیقی‌ایل اور ایبی‌گیل کو پاک کلام سے پیغام دے رہے ہیں۔‏

‏”‏صبح کو اپنا بیج بو اور شام کو بھی اپنا ہاتھ ڈھیلا نہ ہونے دے۔“‏ (‏واعظ 11:‏6‏)‏

ویڈیو ‏”‏بغیر ہمت ہارے ‏’‏خوش‌خبری سناتے رہیں‘‏—‏غیرمنظم گواہی دیتے وقت اور گھر گھر مُنادی کرتے وقت‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • سموئیل نے اپنی روزمرہ زندگی سے کیسے ظاہر کِیا کہ وہ سچائی کا بیج بونے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں؟‏

  • ہمیں مُنادی کرنے کے تمام طریقوں کو کیوں اِستعمال کرنا چاہیے؟‏

  • آپ اپنی روزمرہ زندگی میں کس شخص کو بادشاہت کا پیغام سنا سکتے ہیں؟‏

تعلیم دینے کا مطلب

لوگوں کو شاگرد بنانے کے لیے صرف اُن کے پاس رسالے یا کتابیں چھوڑنا کافی نہیں ہے۔ خدا کی قربت حاصل کرنے میں اُن کی مدد کرنے کے لیے ہمیں اُن سے واپسی ملاقات کرنی چاہیے اور اُنہیں بائبل کورس کرانا چاہیے۔ (‏1-‏کُر 3:‏6-‏9‏)‏ لیکن اگر دوسروں کو بادشاہت کی خوش‌خبری سنانے کی ہماری کوششیں اِتنی کامیاب نہیں ہوتیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ (‏متی 13:‏19-‏22‏)‏ ہمیں پھر بھی ایسے لوگوں کی تلاش کرتے رہنا چاہیے جن کا دل ”‏اچھی زمین“‏ کی طرح ہے۔—‏متی 13:‏23؛‏ اعما 13:‏48‏۔‏

سولومن اور میری، اِزیقی‌ایل اور ایبی‌گیل کو بائبل کورس کرا رہے ہیں؛ ;اِزیقی‌ایل اور ایبی‌گیل ایک عوامی جگہ پر گواہی دے رہے ہیں۔‏

‏”‏مَیں نے پودا لگایا، اپلّوس نے اِسے پانی دیا لیکن خدا نے اِسے بڑھایا۔“‏ (‏1-‏کُر 3:‏6‏)‏

ویڈیو ‏”‏بغیر ہمت ہارے ‏’‏خوش‌خبری سناتے رہیں‘‏—‏عوامی جگہوں پر گواہی دیتے وقت اور شاگرد بناتے وقت‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • سولومن اور میری نے سچائی کے اُس بیج کو پانی کیسے دیا جو اِزیقی‌ایل اور ایبی‌گیل کے دل میں بویا گیا تھا؟‏

  • ہم دوسروں کو جس بھی طریقے سے گواہی دیں، ہمارا مقصد کیا ہونا چاہیے؟‏

  • ہم پاک کلام کی تعلیم دینے کے کام کو زیادہ اہمیت کیسے دے سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں