یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 اکتوبر ص.‏ 3
  • لگن سے بائبل کا مطالعہ کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لگن سے بائبل کا مطالعہ کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کا دانی‌ایل سے شاندار اَجر کا وعدہ
    دانی‌ایل کی نبوّت پر دھیان دیں!‏
  • دانی‌ایل کی کتاب اور آپ
    دانی‌ایل کی نبوّت پر دھیان دیں!‏
  • آخری زمانے میں سچے پرستاروں کی شناخت
    دانی‌ایل کی نبوّت پر دھیان دیں!‏
  • ہمارے زمانے کیلئے خدا کے نبوّتی کلام پر دھیان دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 اکتوبر ص.‏ 3

مسیحیوں کے طور پر زندگی

لگن سے بائبل کا مطالعہ کریں

کیا آپ دانی‌ایل نبی کی طرح مشکلات کا سامنا کرتے وقت خدا کے وفادار رہنا چاہتے ہیں؟ دانی‌ایل بڑی لگن سے خدا کے کلام اور اِس میں درج پیش‌گوئیوں کا مطالعہ کرتے تھے۔ (‏دان 9:‏2‏)‏ پوری لگن سے بائبل کا مطالعہ کرنے سے آپ بھی یہوواہ خدا کے وفادار رہ سکتے ہیں۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ ایسا کرنے سے یہوواہ خدا کے وعدوں پر آپ کا ایمان مضبوط ہوگا۔ (‏یشو 23:‏14)‏ اور آپ کے دل میں خدا کے لیے محبت بڑھے گی جس سے آپ کو صحیح کام کرنے کی ترغیب ملے گی۔ (‏زبور 97:‏10‏)‏ لیکن آپ لگن سے بائبل کا مطالعہ کیسے کر سکتے ہیں؟ اِس کے لیے کچھ مشوروں پر غور کریں۔‏

دانی‌ایل خدا کے کلام کا مطالعہ کر رہے ہیں۔‏
  • مَیں کن چیزوں کا مطالعہ کر سکتا ہوں؟‏ بائبل کا مطالعہ کرنے کے معمول میں اِجلاسوں کی تیاری کرنا شامل ہے۔ اگر آپ اِجلاس کے قاعدے میں ہر ہفتے دیے گئے بائبل کے ابواب سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اُن باتوں پر تحقیق کرنے کے لیے وقت نکالیں جنہیں آپ سمجھ نہیں پاتے۔ کچھ بہن بھائی بائبل کی پیش‌گوئیوں، پاک روح کے پھل کے مختلف پہلوؤں، پولُس رسول کے دوروں یا یہوواہ خدا کی بنائی ہوئی چیزوں پر تحقیق کرتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں بائبل کے بارے میں کوئی سوال آتا ہے تو اِسے لکھ لیں اور اگلی بار مطالعہ کرتے وقت اِس پر تحقیق کریں۔‏

  • مَیں تحقیق کیسے کر سکتا ہوں؟‏ آپ کتاب ‏”‏یہوواہ کے گواہوں کے لئے مطالعے کے حوالے“‏ یا ‏”‏یہوواہ کے گواہوں کی آن‌لائن لائبریری“‏ کو اِستعمال کر سکتے ہیں۔ اِنہیں اِستعمال کرنے کی مشق کرنے کے لیے تحقیق کریں کہ دانی‌ایل 7 باب میں ذکرکردہ حیوان کن عالمی طاقتوں کی طرف اِشارہ کرتے ہیں۔‏

  • مجھے کتنی دیر مطالعہ کرنا چاہیے؟‏ روحانی طور پر صحت‌مند رہنے کے لیے باقاعدگی سے بائبل کا مطالعہ کرنا لازمی ہے۔ شروع میں آپ بس تھوڑے وقت کے لیے مطالعہ کر سکتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ اِس وقت میں اِضافہ کر سکتے ہیں۔ بائبل کا مطالعہ کرنا ایسے ہی ہے جیسے خزانہ تلاش کرنے کے لیے کھدائی کرنا۔ آپ جتنا زیادہ خزانہ تلاش کریں گے اُتنا ہی زیادہ آپ کے دل میں اَور خزانہ تلاش کرنے کی خواہش پیدا ہوگی۔ (‏امثا 2:‏3-‏6‏)‏ آپ خدا کے کلام سے اَور زیادہ محبت کرنے لگیں گے اور اِس کا مطالعہ کرنا آپ کا معمول بن جائے گا۔—‏1-‏پطر 2:‏2‏۔‏

    بائبل کے مطالعے کا شوق پیدا کرنے کے لیے ‏”‏جاگو!‏،“‏ اپریل-‏جون 2012ء، صفحہ 12-‏14 کو دیکھیں۔‏

دانی‌ایل 7 باب میں ذکرکردہ حیوان کن عالمی طاقتوں کی طرف اِشارہ کرتے ہیں؟‏

  • شیر کی طرح دِکھنے والا ایک درندہ جس کے عقاب جیسے پَر ہیں

    دان 7:‏4

  • ریچھ کی طرح دِکھنے والا ایک درندہ جس کے مُنہ میں تین پسلیاں ہیں

    دان 7:‏5

  • تیندوے کی طرح دِکھنے والا ایک درندہ جس کے چار سر اور چار پَر ہیں

    دان 7:‏6

  • ایک ہیبت‌ناک درندہ جس کے لوہے کے بڑے بڑے دانت اور دس سینگ ہیں

    دان 7:‏7

اِضافی سوال:‏

دانی‌ایل 7:‏8،‏ 24 میں درج باتیں کیسے پوری ہوئیں؟‏

دس سینگوں سے نکلنے والا چھوٹا سینگ جس پر آنکھیں اور مُنہ ہے اور جو تین سینگوں کو اُکھاڑ دیتا ہے

اگلی بار کے لیے تجویز:‏

مکاشفہ 13 باب میں ذکرکردہ درندے کن کی طرف اِشارہ کرتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں