یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 جون ص.‏ 7
  • یہوواہ خدا کے معیاروں پر قائم رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ خدا کے معیاروں پر قائم رہیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • کیا آپ کے پہناوے سے خدا کی بڑائی ہوتی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ہمیں اپنے کپڑوں اور حُلیے پر دھیان کیوں دینا چاہیے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 جون ص.‏ 7

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ خدا کے معیاروں پر قائم رہیں

یہوواہ خدا نے اِنسانوں کے لیے صحیح اور غلط کے سلسلے میں معیار قائم کیے ہیں۔ مثال کے طور پر اُس نے یہ حکم دیا ہے کہ مرد اور عورت کے درمیان شادی کا بندھن عمر بھر قائم رہے۔ (‏متی 19:‏4-‏6،‏ 9‏)‏ وہ ہر طرح کی بدکاری سے منع کرتا ہے۔ (‏1-‏کُر 6:‏9، 10‏)‏ اِس کے علاوہ اُس نے ہمیں لباس اور بننے سنورنے کے حوالے سے بھی اصول دیے ہیں جن پر عمل کرنے کی وجہ سے ہم دوسروں سے فرق دِکھتے ہیں۔—‏اِست 22:‏5؛‏ 1-‏تیم 2:‏9، 10‏۔‏

آج‌کل بہت سے لوگ یہوواہ خدا کے معیاروں کو رد کرتے ہیں۔ (‏روم 1:‏18-‏32‏)‏ وہ دُنیا کی سوچ کے مطابق زندگی گزارتے ہیں، لباس پہنتے ہیں اور بنتے سنورتے ہیں۔ بہت سے لوگ اپنے غلط کاموں پر شیخی مارتے ہیں اور اُن لوگوں کو بُرا بھلا کہتے ہیں جو اُن جیسے کام نہیں کرتے۔—‏1-‏پطر 4:‏3، 4‏۔‏

یہوواہ کے گواہوں کے طور پر ہمیں دلیری سے یہوواہ خدا کے معیاروں پر قائم رہنا چاہیے۔ (‏روم 12:‏9‏)‏ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم نرمی اور احترام سے دوسروں کو خدا کے معیاروں کے بارے میں بتائیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہم خود بھی اِن معیاروں کے مطابق زندگی گزاریں۔ مثال کے طور پر جب ہم لباس اور بننے سنورنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو ہم خود سے کچھ ایسے سوال پوچھ سکتے ہیں:‏ ”‏میری پسند سے کس کے معیار ظاہر ہوتے ہیں، یہوواہ خدا کے یا دُنیا کے؟ کیا میرے لباس اور حُلیے سے دوسروں کو لگے گا کہ مَیں خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزار رہا ہوں؟“‏ اِس کے علاوہ کسی پروگرام یا فلم کو دیکھنے سے پہلے ہم خود سے پوچھ سکتے ہیں:‏ ”‏اِس پروگرام یا فلم کے ذریعے کس کے معیاروں کو فروغ ملتا ہے؟ اگر مَیں اِسے دیکھوں گا تو کیا یہوواہ خدا خوش ہوگا؟ کیا اِسے دیکھنے سے یہوواہ خدا کے معیاروں پر قائم رہنے کا میرا عزم کمزور ہو جائے گا؟ (‏زبور 101:‏3‏)‏ اگر مَیں اِسے دیکھوں گا تو میرے گھر والوں یا دوسرے لوگوں پر کیا اثر ہوگا؟“‏—‏1-‏کُر 10:‏31-‏33‏۔‏

یہ کیوں اہم ہے کہ ہم یہوواہ خدا کے معیاروں پر قائم رہیں؟ یسوع مسیح بہت جلد اُن تمام لوگوں کو ختم کر دیں گے جو خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی نہیں گزارتے۔ (‏حِز 9:‏4-‏7)‏ اُس وقت صرف وہ لوگ زندہ رہیں گے جو خدا کی مرضی پر چلتے ہیں۔ (‏1-‏یوح 2:‏15-‏17‏)‏ اِس لیے آئیں، جی جان سے یہوواہ خدا کے معیاروں پر قائم رہیں تاکہ دوسرے لوگ ہمارے اچھے چال‌چلن کو دیکھ کر خدا کی بڑائی کریں۔—‏1-‏پطر 2:‏11، 12‏۔‏

ایک عورت لباس کا اِنتخاب کر رہی ہے۔‏

میرے کپڑوں کے سٹائل اور میرے حُلیے سے میرے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏

ویڈیو ‏”‏یہوواہ کے دوست بنیں—‏ایک مرد،‏ ایک عورت‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  • یہوواہ خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارنا دانش‌مندی کی بات کیوں ہے؟‏

  • والدین کو اپنے بچوں کو بچپن ہی سے یہوواہ خدا کے معیار کیوں سکھانے چاہئیں؟‏

  • بچے اور بڑے دوسروں کی یہ سمجھنے میں مدد کیسے کر سکتے ہیں کہ خدا بہت اچھا ہے؟‏

آپ کیا جواب دیں گے اگر آپ سے کہا جائے کہ .‏ .‏ .‏

  • ‏”‏آپ ہم‌جنس‌پرستی کو کیسا خیال کرتے ہیں؟“‏

  • ‏”‏ہم‌جنس‌پرستی کے بارے میں بائبل کا نظریہ دقیانوسی ہے۔“‏

  • ‏”‏ہم‌جنس‌پرست اپنے طورطریقے نہیں بدل سکتے کیونکہ وہ فطری طور پر ایسے ہیں۔“‏

‏(‏جاگو 1/‏11 ص.‏ 14-‏16‏)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں