8-14 مئی
یرمیاہ 35-38
گیت 33 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”عبدملک نے دلیری اور محبت کی مثال قائم کی“: (10 منٹ)
یرم 38:4-6—بادشاہ صدقیاہ نے اِنسانوں سے ڈر کر یرمیاہ کے مخالفوں کو اِجازت دے دی کہ وہ اُنہیں کیچڑ سے بھرے حوض میں پھینک دیں تاکہ وہ مر جائیں۔ (آئیٹی-2 ص. 1228، پ. 3)
یرم 38:7-10—عبدملک نے یرمیاہ نبی کی مدد کرنے کے لیے دلیری دِکھائی اور فوراً قدم اُٹھایا۔ (م13 15/1 ص. 9، پ. 12؛ ڈبلیو12 1/5 ص. 31، پ. 2، 3)
یرم 38:11-13—عبدملک نے یرمیاہ نبی کے لیے محبت ظاہر کی۔ (ڈبلیو12 1/5 ص. 31، پ. 4)
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
یرم 35:19—ریکابیوں کو برکت کیوں دی گئی؟ (آئیٹی-2 ص. 759)
یرم 37:21—یہوواہ خدا نے یرمیاہ کی ضروریات کیسے پوری کیں اور جب ہم پر مشکل وقت آتا ہے تو اِس سے ہمیں کیسے حوصلہ مل سکتا ہے؟ (م98 1/2 ص. 16، 17، پ. 16، 17؛ م95 1/10 ص. 5، پ. 7، 8)
آپ نے یرمیاہ 35-38 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
آپ نے اِن ابواب سے اَور کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) یرم 36:27–37:2
شاگرد بنانے کی تربیت
پہلی ملاقات: (2 منٹ یا اِس سے کم) جاگو 17.1 سرِورق کا موضوع—واپسی ملاقات کی بنیاد ڈالیں۔
واپسی ملاقات: (4 منٹ یا اِس سے کم) جاگو 17.1 سرِورق کا موضوع—اگلی ملاقات کی بنیاد ڈالیں۔
بائبل کورس: (6 منٹ یا اِس سے کم) خدا کی مرضی، باب 26
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”عبادتگاہوں کو صاف ستھرا اور اچھی حالت میں رکھیں“: (15 منٹ) اِس حصے کو ایک بزرگ سوال اور جواب کی صورت میں پیش کرے۔ ویڈیو Caring for Our Places of Worship کو ہندی میں چلائیں۔ پھر سوالوں پر بات کریں اور اُس بھائی کا اِنٹرویو کریں جو کنگڈم ہال کی دیکھبھال اور مرمت کرنے والی کمیٹی میں کلیسیا کی نمائندگی کرتا ہے۔ (اگر آپ کی کلیسیا میں یہ کمیٹی نہیں ہے تو بزرگوں کی جماعت کے منتظم کا اِنٹرویو کریں۔ اگر صرف ایک کلیسیا کنگڈم ہال اِستعمال کرتی ہے تو اِس کی مرمت کے کام کی نگرانی کرنے والے بھائی کا اِنٹرویو کریں۔) اُس سے پوچھیں: کنگڈم ہال کی دیکھبھال اور مرمت کے لیے حال ہی میں کیا کِیا گیا ہے اور مستقبل کے لیے کون سے منصوبے بنائے گئے ہیں؟ اگر کوئی بہن یا بھائی مرمت کے کام میں کوئی مہارت رکھتا ہے یا اِسے سیکھنا چاہتا ہے تو وہ کیا کر سکتا ہے؟ ہم سب کنگڈم ہال کو اچھی حالت میں رکھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) عظیم اُستاد، باب 33
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 23 اور دُعا