پاک کلام سے سنہری باتیں | غزلُالغزلات 1-8
شولمیت—ایک مثالی لڑکی
شولمیت نے یہوواہ خدا کے بندوں کے لیے ایک عمدہ مثال کیسے قائم کی؟
اُنہوں نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے اُس شخص کا اِنتظار کِیا جس سے وہ محبت کرتی تھیں۔
وہ دوسروں کی باتوں میں آ کر کسی ایرے غیرے کی محبت میں نہیں پڑیں۔
وہ خاکسار، حیادار اور پاک دامن تھیں۔
اُن کی محبت کو سونے چاندی یا چکنی چپڑی باتوں سے خریدا نہیں جا سکتا تھا۔
خود سے پوچھیں:
”مجھے اپنے اندر شولمیت کی کون سی خوبی پیدا کرنی چاہیے؟“