یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ16 نومبر ص.‏ 3
  • ایک اچھی بیوی کی خوبیاں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک اچھی بیوی کی خوبیاں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک ماں کی دانشمندانہ مشورت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ‏”‏اُس کا شوہر پھاٹک میں مشہور ہے“‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ‏”‏ہر عورت کا سربراہ مرد ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • آپ کا گھرانہ خوش رہ سکتا ہے
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
م‌زخ16 نومبر ص.‏ 3

پاک کلام سے سنہری باتیں | امثال 27-‏31

ایک اچھی بیوی کی خوبیاں

امثال کی کتاب کے باب نمبر 31 میں بادشاہ لموایل کی ماں نے اُنہیں ایک خاص بات بتائی۔ اُس نے اُنہیں بتایا کہ ایک اچھی بیوی میں کون سی خوبیاں ہوتی ہیں۔‏

ایک اچھی بیوی قابلِ‌بھروسا ہوتی ہے

قدیم زمانے کی ایک عورت اپنے گھر والوں کو کھانا دے رہی ہے۔‏

31:‏10-‏12

  • وہ گھریلو معاملات کے بارے میں فائدہ‌مند مشورے دیتی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے شوہر کی تابع بھی رہتی ہے۔‏

  • اُس کے شوہر کو یقین ہوتا ہے کہ وہ اچھے فیصلے کرے گی اور وہ اِس بات پر اِصرار نہیں کرتا کہ اُس کی بیوی ہر فیصلہ کرنے سے پہلے اُس سے اِجازت لے۔‏

ایک اچھی بیوی محنتی ہوتی ہے

ایک عورت اناج پیس رہی ہے۔‏

31:‏13-‏27

  • وہ سگھڑ ہوتی ہے اور بچت کرتی ہے تاکہ اُس کے گھر والے صاف ستھرے کپڑے پہن سکیں، اچھے دِکھ سکیں اور صحت‌بخش کھانا کھا سکیں۔‏

  • وہ دن رات محنت کرتی ہے اور اپنے گھرانے کی دیکھ‌بھال کرتی ہے۔‏

ایک اچھی بیوی خدا سے پیار کرتی ہے

ایک عورت دُعا کر رہی ہے۔‏

31:‏30

  • وہ خدا سے ڈرتی ہے اور اُس کی قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏

قدیم زمانے میں سُرخ مرجان بہت قیمتی تھا۔ (‏مرجان ایک قسم کا ٹھوس مادہ ہے جو سمندری کیڑوں کی ہڈیوں سے بنتا ہے۔)‏ یہ بہت خوب‌صورت اور نایاب ہوتا تھا اور اِسے حاصل کرنا کافی مشکل تھا۔ یہ بحیرۂ‌روم اور بحیرۂ‌احمر میں پایا جاتا تھا اور اِس کی تجارت کو بہت اہمیت حاصل تھی۔‏

مرجان

بائبل میں مرجان کا ذکر بالکل ویسے ہی کِیا گیا ہے جیسے سونے، چاندی اور نیلم کا۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرجان بہت قیمتی تھا۔‏

پاک کلام میں کہا گیا ہے کہ ایک اچھی بیوی کی قدر ”‏مرجان سے بھی بہت زیادہ ہے۔“‏—‏امثا 31:‏10‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں