یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ16 اکتوبر ص.‏ 5
  • حکمت سونے سے بہتر ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حکمت سونے سے بہتر ہے
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • شہد—‏مکھیوں کی محنت کا میٹھا پھل
    جاگو!‏—‏2005ء
  • ‏”‏مبارک ہے وہ آدمی جو حکمت کو پاتا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • سچی دانش‌مندی زور سے پکارتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • ‏’‏حکمت سے ہمیں عمر کی درازی حاصل ہوگی‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
م‌زخ16 اکتوبر ص.‏ 5

پاک کلام سے سنہری باتیں :‏ امثال 12-‏16

حکمت سونے سے بہتر ہے

چھاپا ہوا ایڈیشن
ایک ترازو پر سونے کے سِکے اور طومار پڑے ہیں۔ طومار کا وزن سِکوں سے زیادہ ہے۔‏

خدا کی طرف سے ملنے والی حکمت یعنی دانش‌مندی اِتنی بیش‌قیمت کیوں ہے؟ جو شخص یہ دانش‌مندی حاصل کر لیتا ہے، وہ بُرے کاموں سے بچ سکتا ہے اور زندگی حاصل کر سکتا ہے۔ اِس دانش‌مندی کا اُس شخص کی سوچ، بات‌چیت اور کاموں پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔‏

دانش‌مند شخص غرور نہیں کرتا

16:‏18، 19

  • ایک مغرور آدمی

    ایک دانش‌مند شخص اِس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ یہوواہ خدا دانش‌مندی کا سرچشمہ ہے۔‏

  • جن لوگوں کو کوئی کامیابی یا ذمے‌داری ملتی ہے، خاص طور پر اُنہیں خبردار رہنا چاہیے کہ کہیں اُن کے اندر غرور پیدا نہ ہو جائے۔‏

دانش‌مند شخص کی باتوں سے دوسروں کو فائدہ ہوتا ہے

16:‏21-‏24

  • ایک آدمی دوسرے آدمی سے بات کر رہا ہے۔‏

    ایک دانش‌مند شخص دوسروں کی خوبیوں پر غور کرتا اور اُن کی تعریف کرتا ہے۔‏

  • ایک دانش‌مند شخص نہ تو تلخ باتیں کرتا ہے اور نہ ہی بحث‌بازی کرتا ہے۔ اُس کی باتیں شہد کی طرح میٹھی ہوتی ہیں اور دوسروں کا دل جیت لیتی ہیں۔‏

کیا آپ جانتے ہیں؟‏

شہد کا چھتّا

شہد آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اور جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔ لوگ شہد کو اِس کی مٹھاس کی وجہ سے بہت پسند کرتے ہیں اور اِسے کئی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی اِستعمال کِیا جاتا ہے۔‏

جس طرح شہد جسم کے لیے فائدہ‌مند ہوتا ہے اُسی طرح دانش‌مند شخص کی باتیں دوسروں کے لیے فائدہ‌مند ہوتی ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں