کتاب ”پاک صحائف کی تعلیم“ کی خصوصیات کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کریں
جوںجوں بائبل کورس کرنے والا شخص پاک کلام کی تعلیم حاصل کرتا ہے اور سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کرتا ہے، وہ روحانی طور پر آگے بڑھتا اور پھل لاتا ہے۔ (زبور 1:1-3) ہم کتاب پاک صحائف کی تعلیم کی خصوصیات کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کرنے سے طالبِعلم کی روحانی طور پر ترقی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
باب کے شروع میں دیے گئے سوال: ہر باب کے شروع میں کچھ سوال دیے گئے ہیں جن کا جواب پورے باب میں دیا گیا ہے۔ آپ طالبِعلم کے ساتھ یہ سوال پڑھ سکتے ہیں تاکہ باب میں درج باتوں کو سیکھنے کے لیے اُس کی دلچسپی بڑھے۔ یا پھر آپ اُسے اِن سوالوں کے مختصر جواب دینے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ اگر وہ غلط جواب دیتا ہے تو اُسی وقت اُسے درست جواب نہ بتائیں۔ طالبِعلم کے جوابوں سے آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کو کن باتوں کو زیادہ واضح کرنے کی ضرورت ہے۔—امثا 16:23؛ 18:13۔
مزید معلومات: اگر طالبِعلم کسی باب میں درج اہم باتوں کو سمجھ جاتا ہے تو آپ اُس کی حوصلہافزائی کر سکتے ہیں کہ وہ ”مزید معلومات“ کے حصے کو ذاتی طور پر پڑھے۔ اگلی دفعہ کورس کراتے وقت آپ کچھ منٹ کے لیے اِس حصے سے متعلق کچھ سوال پوچھ سکتے ہیں تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ وہ معلومات کو سمجھ گیا ہے یا نہیں۔ لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ ”مزید معلومات“ کے کچھ حصوں پر طالبِعلم کے ساتھ باتچیت کرنے سے اُسے زیادہ فائدہ ہوگا تو آپ کورس کے دوران اِن حصوں پر بات کر سکتے ہیں۔ اِس کے لیے آپ پیراگرافوں کو پڑھ سکتے ہیں اور اُس سے کچھ ایسے سوال پوچھ سکتے ہیں جو آپ نے پہلے سے تیار کیے ہیں۔
دُہرائی کے لیے بکس: ہر باب کے آخر پر بکس میں کچھ جملے دیے گئے ہیں جو باب کے شروع میں دیے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہیں۔ آپ اِس بکس پر بات کرتے وقت دیکھ سکتے ہیں کہ آیا طالبِعلم باب کے اہم نکات کو سمجھ گیا ہے اور اِن کی وضاحت کر سکتا ہے۔ بکس میں درج ہر جملے اور اِس کے ساتھ دی گئی آیتوں کو پڑھیں۔ اِس کے بعد طالبِعلم سے پوچھیں کہ جملے کے ساتھ دی گئی آیتوں کا اِس جملے سے کیا تعلق ہے۔—اعما 17:2، 3۔