گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—کتاب ”پاک صحائف کی تعلیم“ پیش کریں
یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟ لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے کتاب پاک صحائف کی تعلیم ہمارا ایک اہم آلہ ہے۔ لیکن اِس کے ذریعے کسی شخص کو بائبل کورس کرانے سے پہلے ہمیں اُسے یہ کتاب پیش کرنی چاہیے۔ لہٰذا ہم سب کو مُنادی کے دوران یہ کتاب پیش کرنے میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اِسے مختلف طریقوں سے پیش کِیا جا سکتا ہے۔ ہمیں وہ طریقہ اِستعمال کرنا چاہیے جس سے ہمیں اچھے نتائج حاصل ہوں۔
اِس مہینے یہ کریں:
خاندانی عبادت کے دوران کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کرنے کی مشق کریں۔
مُنادی کے دوران دوسرے مبشروں کو بتائیں کہ آپ کتاب پیش کرنے کے لیے کون سا طریقہ اِستعمال کریں گے۔ (امثا 27:17) جو طریقہ آپ اِستعمال کر رہے ہیں، اگر وہ مؤثر ثابت نہیں ہو رہا تو کوئی دوسرا طریقہ اِستعمال کریں۔