اِعلانات
◼ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: اپریل: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ مئی اور جون: پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں یا اِن پرچوں میں سے ایک پیش کریں: بائبل کے بارے میں آپ کا نظریہ کیا ہے؟، اِس دُنیا کا مستقبل کیسا ہوگا؟، خوشگوار گھریلو زندگی کے لئے کیا ضروری ہے؟، یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟ کیا ہمیں کبھی مصیبتوں سے چھٹکارا ملے گا؟ یا کیا مُردے پھر سے زندہ ہوں گے؟ جولائی: خدا کی طرف سے خوشخبری یا اِن بروشروں میں سے کوئی ایک: خدا کی سنیں یا خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں۔
◼ جس ہفتے میں علاقائی اِجتماع ہوگا، اُس سے پہلے کے ہفتے کے خدمتی اِجلاس میں ہونے والے کسی حصے کی جگہ مضمون ”سن 2015ء کے علاقائی اِجتماع کے لیے یاددہانیاں“ پر بات کریں۔ یہ مضمون اِس خدمتگزاری کے صفحہ 5 پر ہے۔