یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏15 ص.‏ 1
  • مُنادی کے دوران وقت کا بہترین اِستعمال کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مُنادی کے دوران وقت کا بہترین اِستعمال کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ خدا کی خدمت کو اچھی طرح سے انجام دے رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • اپنے وقت کا مؤثر استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • عوامی جگہوں پر گواہی دینے کے نئے بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • گھرباگھر منادی کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
خدم 4/‏15 ص.‏ 1

مُنادی کے دوران وقت کا بہترین اِستعمال کریں

یہوواہ کے گواہوں نے 2014ء کے خدمتی سال میں 1 ارب 94 کروڑ 54 لاکھ 87 ہزار 604 گھنٹے مُنادی کے کام میں صرف کیے۔ اِس سے ظاہر ہوتا کہ ہم نے یہوواہ کی خدمت میں مشغول رہنے کا عزم کر رکھا ہے۔ (‏زبور 110:‏3؛‏ 1-‏کُر 15:‏58‏)‏ چونکہ ”‏وقت تنگ ہے“‏ یعنی وقت بہت کم ہے اِس لیے ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ ”‏کیا مَیں مُنادی کے دوران اپنا وقت اَور بھی مؤثر طریقے سے اِستعمال کر سکتا ہوں؟“‏—‏1-‏کُر 7:‏29‏۔‏

اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کرنے کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ہم گواہی دینے کا کون سا طریقہ کس وقت اِستعمال کرتے ہیں۔ مثلاً آپ دیکھتے ہیں کہ آپ اکثر مُنادی کے کسی پہلو میں حصہ لیتے ہیں لیکن آپ کو ایک گھنٹے یا اِس سے زیادہ دیر تک کسی سے بات کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ ایسی صورت میں کیا آپ اپنے معمول میں تبدیلی کر سکتے ہیں تاکہ آپ زیادہ لوگوں کو پیغام سنا سکیں؟ مُنادی کے تمام علاقے ایک جیسے نہیں ہوتے۔ نیچے دیے گئے مشورے ہماری مدد کر سکتے ہیں تاکہ ہم اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کریں اور ہوا میں مکے مارتے نہ پھریں۔—‏1-‏کُر 9:‏26‏۔‏

  • گھر گھر مُنادی:‏ ایک لمبے عرصے سے بہت سے بہن بھائیوں کا معمول ہے کہ وہ مُنادی کا کام ہمیشہ گھر گھر گواہی دینے سے شروع کرتے ہیں۔ لیکن بہت سے لوگ دن کے وقت نوکری پر ہوتے ہیں۔ اِس لیے اچھا ہوگا کہ ہم گھر گھر گواہی دینے کا کام سہ‌پہر کو یا شام کو کریں کیونکہ اِس وقت پر زیادہ لوگ گھر پر ہوتے ہیں۔ صبح اور دوپہر کے وقت گلیوں میں ملنے والے لوگوں سے یا دُکان‌داروں کے ساتھ بات کرنے سے ہم زیادہ لوگوں کو پیغام سنا سکتے ہیں۔‏

  • عوامی جگہوں پر گواہی:‏ ہمیں کتابوں اور رسالوں کے سٹال اور ٹرالیاں کلیسیا کے اُن علاقوں میں لگانی چاہئیں جہاں کرسچین لوگ رہتے ہیں۔ (‏جولائی 2013ء کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ 5 کو دیکھیں۔)‏

  • دوبارہ ملاقاتیں اور بائبل کے مطالعے:‏ کیا آپ دوبارہ ملاقاتیں اور بائبل کے مطالعے اُس وقت کر سکتے ہیں جب گواہی دینے کے دوسرے طریقے اِتنے مؤثر نہیں ہوتے؟ مثال کے طور پر اگر ہفتے کی صبح گھر گھر گواہی دینا مؤثر ہوتا ہے تو کیا آپ بائبل کے مطالعے سہ‌پہر یا شام کو کرا سکتے ہیں؟ اگر آپ کسی مبشر کے ساتھ دوبارہ ملاقاتوں پر جانے کا بندوبست بناتے ہیں تو کیا آپ دونوں اُن لوگوں سے ملنے جا سکتے ہیں جو ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں؟ یوں آپ اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کر سکیں گے۔‏

چاہے لوگ گھر پر ملیں یا نہ ملیں، ہم مُنادی میں صرف کیے ہوئے وقت کو اپنی رپورٹ میں ڈال سکتے ہیں۔ لیکن جب ہمیں زیادہ لوگوں کو پیغام سنانے کا موقع ملتا ہے تو ہمیں زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ کسی خاص وقت پر گواہی دینے کا ایک طریقہ کامیاب نہیں ہو رہا تو دوسرا طریقہ اِستعمال کریں۔ ”‏فصل کے مالک“‏ یہوواہ خدا سے رہنمائی مانگیں تاکہ آپ مُنادی کے دوران اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کر سکیں۔—‏متی 9:‏38‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں