10 نومبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
10 نومبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر 30 اور دُعا
کلیسیائی بائبل مطالعہ:
سچی کہانیاں، کہانی 60 (30 منٹ)
مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: استثنا 19-22 (10 منٹ)
نمبر 1: استثنا 22:20-30 (4 منٹ یا اِس سے کم)
نمبر 2: خون—زندگی بچانے کا مسئلہ خدائی قانون کو توڑنے کا جواز پیش نہیں کرتا (بائبل موضوعات 16بی) (5 منٹ)
نمبر 3: نئے سرے سے پیدا ہونے والے شخص کا درجہ کیسے بدل جاتا ہے؟ (م09 1/5 ص. 10، 11) (5 منٹ)
خدمتی اِجلاس:
10 منٹ: کلیسیا کے خدمتی نگہبان کا اِنٹرویو لیں۔ آپ کی کیا کیا ذمےداریاں ہیں؟ جب آپ اپنی کلیسیا کے گروپوں کا دورہ کرتے ہیں تو آپ کی کیا کوشش ہوتی ہے؟ گروپ کے بہن بھائی آپ کے دورے سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟ جو مبشر مُنادی کے مختلف پہلوؤں کے سلسلے میں آپ سے مدد مانگتے ہیں، آپ اُن کی مدد کیسے کرتے ہیں؟
20 منٹ: ”گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—صاحبِخانہ کی صورتحال کا لحاظ رکھیں۔“ سامعین سے باتچیت۔ اِس حصے پر باتچیت کرنے کے بعد دو منظر دِکھائیں۔ پہلے منظر میں مبشر صاحبِخانہ کو اِس مہینے کے رسالے پیش کرتا ہے مگر اُس میں ذاتی دلچسپی ظاہر نہیں کرتا۔ دوسرے منظر میں دِکھائیں کہ مبشر صاحبِخانہ کی صورتحال کا لحاظ رکھتا ہے۔
گیت نمبر 25 اور دُعا