مسیحی خدمتی سکول کے مواد کی دُہرائی
مسیحی خدمتی سکول میں 25 اگست 2014ء سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران نیچے دیے گئے سوالوں پر غور کِیا جائے گا۔
احبار 18:3 میں درج اصول پر عمل کرنے سے ہم صحیح اور غلط کے سلسلے میں اپنی سوچ کو خراب ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں؟ (افس 4:17-19) [7 جولائی، م02 1/2 ص. 29، پ. 4]
ہم احبار 19:2 میں درج حکم سے کیا سیکھ سکتے ہیں اور ہمیں اِس حکم پر کیوں عمل کرنا چاہیے؟ [7 جولائی، م09 1/8 ص. 10، پ. 5]
بالیں چننے کی بابت شریعت کے حکم سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (احبا 19:9، 10) [7 جولائی، م06 1/7 ص. 11، پ. 13]
گندم کی فصل کے پہلے پھلوں سے تیارکردہ دو خمیری روٹیاں کن کی طرف اِشارہ کرتی ہیں؟ (احبا 23:15-17) [14 جولائی، م98 1/3 ص. 25، پ. 21]
بنیاِسرائیل کس صورت میں سُود نہیں لے سکتے تھے اور کس صورت میں وہ سُود لے سکتے تھے؟ (احبا 25:35-37) [21 جولائی، م04 15/5 ص. 24، پ. 4]
گنتی 2:2 میں جن ’جھنڈوں‘ کا ذکر کِیا گیا ہے، کیا وہ مذہبی لحاظ سے بنیاِسرائیل کے لیے کوئی اہمیت رکھتے تھے؟ [28 جولائی، م02 15/9 ص. 21، پ. 4]
گنتی 8:25، 26 میں لاویوں کو جو حکم دیا گیا تھا، اُس سے ہم عمررسیدہ بہنبھائیوں کا لحاظ رکھنے کے سلسلے میں کیا سیکھتے ہیں؟ [11 اگست، م04 1/8 ص. 25، پ. 4]
حالانکہ یہوواہ خدا نے بنیاِسرائیل کو بڑے شاندار طریقے سے مصر سے آزاد کروایا تھا لیکن بعد میں بنیاِسرائیل کیوں بڑبڑانے لگے اور ہم اِس واقعے سے کیا سیکھتے ہیں؟ (گن 11:4-6) [18 اگست، م95 1/5 ص. 15، پ. 10]
جب الداد اور میداد نبوّت کرنے لگے تو اُس وقت موسیٰ نے جو ردِعمل دِکھایا، اُس سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (گن 11:27-29) [18 اگست، م04 1/8 ص. 26، پ. 5]
یہوواہ خدا نے بنیاِسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ ”اپنے پیراہنوں کے کناروں پر جھالر لگائیں۔“ اِس سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ (گن 15:37-39) [25 اگست، م04 1/8 ص. 26، پ. 8]