ویبسائٹ والا پرچہ اِستعمال کریں
اِس پرچے کا عنوان ہے: ہمیں زندگی کے اہم سوالوں کے جواب کہاں سے مل سکتے ہیں؟ اِس کے آخری صفحے پر تین سوال دیے گئے ہیں۔ جب آپ کو موقع ملے تو صاحبِخانہ سے پوچھیں کہ وہ اِن میں سے کس سوال کا جواب حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پھر اُسے دِکھائیں کہ وہ اِس سوال کا جواب ہماری ویبسائٹ پر مطبوعات>کتابیں کے تحت حاصل کر سکتا ہے۔ یہاں سے اُسے اِن سوالوں کے جواب بھی مل سکتے ہیں: خدا کی بادشاہت کیا ہے؟ خدا کی بادشاہت ہمارے لیے کیا کرے گی؟
اِس پرچے کو اپنے پاس رکھیں تاکہ آپ اِسے ہر مناسب موقعے پر لوگوں کو دے سکیں۔ یوں وہ اُن شاندار برکتوں کے بارے میں سیکھیں گے جو خدا کی بادشاہت لائے گی۔